آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک سی ایم ایچ پشاور میں زیر علاج رہے۔
جمعے کے روز وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ہونے والے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 9 اگست کو وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس میں 4 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ہونے والے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک سی ایم ایچ پشاور میں زیر علاج رہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بہادر افسران اور جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
خیال رہے کہ جمعے کے روز آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ تیراہ میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان تین مختلف مقامات پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 خوارج سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے باعث ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، شہید ہونے والوں میں حوالدار انعام گل، سپاہی محمد عمران اور سپاہی الطاف خان شامل تھے۔چند جرنیلوں اور ججز نے بیگمات اور بچوں کے کہنے پر ایک اناڑی کو ملک پر مسلط کیا: احسن اقبال
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 3 مختلف آپریشنز میں 5 دہشتگرد مارے گئےمہمند، ڈی آئی خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں کی گئیں، مہمند میں خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار ابرار حسین شہید ہوگئے: آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
وادی تیراہ: فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید، 4 خوارج ہلاک ہوگئےعلاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کے خاتمے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
قوم دہشتگردی کوجڑ سے ختم کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کےساتھ ہے، صدر مملکتصدر آصف زرداری نے وادی تیراہ ضلع خیبر میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کی
مزید پڑھ »
خیبر میں فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ شہیدلیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے مقابلہ کیا اور چار خوارج کو ہلاک کیا۔
مزید پڑھ »
بنوں کنٹونمنٹ پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے شہدا سپرد خاکنماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئرافسران، جوانوں، لواحقین اور علاقہ عمائدین نے شرکت کی: آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کا حملہ، 8 فوجی جوان شہید، جوابی کارروائی میں 10 دہشتگرد ہلاکسکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی چھاؤنی میں داخل ہونےکی کوشش ناکام بنا دی جس پر دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرا دی: آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »