فیسٹول میں پاکستان کے متحرک رنگوں، بھرپور ثقافت اور مہمان نوازی کو اجاگر کیا گیا
امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں 11 ویں ونٹرنیشنل فیسٹول میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ثقافتی ورثے کی نمائش کی گئی جہاں 60 سے زائد سفارت خانوں نے اپنے ممالک کی نمائندگی کی۔
پاکستانی سفیر نے شرکا اور وزیٹرز کے ساتھ بات چیت بھی کی اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے زور دیا کہ ایسے فیسٹیولز ثقافتی تفہیم کو فروغ دینے اور قوموں کے درمیان روابط کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستانی اسٹال فیسٹیول میں ایک نمایاں کشش بن کر اُبھرا، جس نے اپنے لذیذ پکوان، دلکش ٹرک آرٹ کی نمائش اور ہاتھ سے تیار قیمتی پتھروں کے زیورات کے شاندار مجموعے کے ساتھ بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ پاکستان تاریخ اور ثقافتی ورثے کے ایک عظیم ذخیرے کی نمائندگی کرتا ہے، جس کی مثال آج ہم اپنے فن پاروں اور نمائشوں میں پیش کر رہے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستانی سفیر نے واشنگٹن میں اسلامی خطاطی کی نمائش کا افتتاح کیاامریکا میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے اسلامی خطاطی کے فن پر مبنی ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے نمائش کا افتتاح کیا اور اسلامی خطاطی کو صرف ایک بصری فن سمجھنے کی بجائے ایمان اور روحانیت کا گہرا اظہار قرار دیا۔
مزید پڑھ »
4 روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا آغاز آج ہو گا، وزیر اعظم افتتاح کریں گےدفاعی نمائش میں پاکستانی ساختہ ٹینک حیدر متعارف کروایا جائیگا
مزید پڑھ »
میانمار میں پھنسے پاکستانیوں کی بازیابی میں تاخیرمیانمار میں موجود پاکستانی سفارتخانہ پاکستانی شہریوں کی واپسی کیلیے اقدامات کر رہا ہے
مزید پڑھ »
امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے نے اسلامی خطاطی کی نمائش کا انعقاد کیاپاکستانی سفارت خانے نے واشنگٹن ڈی سی میں اسلامی خطاطی کے فن پر مبنی ایک نمائش کا انعقاد کیا۔ نمائش میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے خطاطی کو ایک بصری فن ہونے کے ساتھ ساتھ ایمان اور روحانیت کا گہرا اظہار قرار دیا۔
مزید پڑھ »
کراچی میں جاری دفاعی نمائش ’ آئیڈیاز 2024 ‘ ختم ہوگئیچار روزہ نمائش کے دوران 82 معاہدوں پردستخط ہوئے، نمائش میں پہلے نمبرپرترکیہ ، دوسرے پرچین رہا
مزید پڑھ »
دفاعی نمائش آئیڈیاز میں غیر ملکی کمپنیوں سے معاہدے طے پاگئےنمائش میں غیر ملکی کمپنیوں سے معاہدے ہونے کے بعد پاکستان میں تیار کی گئی بم پروف گاڑیاں اب برآمد بھی کی جائیں گی
مزید پڑھ »