امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے نے اسلامی خطاطی کی نمائش کا انعقاد کیا

سیاسی خبریں

امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے نے اسلامی خطاطی کی نمائش کا انعقاد کیا
ISLAMI خطاطیPAKISTANسفارت خانہ
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 61 sec. here
  • 8 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 45%
  • Publisher: 53%

پاکستانی سفارت خانے نے واشنگٹن ڈی سی میں اسلامی خطاطی کے فن پر مبنی ایک نمائش کا انعقاد کیا۔ نمائش میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے خطاطی کو ایک بصری فن ہونے کے ساتھ ساتھ ایمان اور روحانیت کا گہرا اظہار قرار دیا۔

اسلامی خطاطی نہ صرف ایک بصری فن ہے بلکہ یہ ایمان اور روحانیت کا گہرا اظہار ہے، پاکستانی سفیر کا تقریب سے خطابامریکا میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے اسلامی خطاطی کے فن پر مبنی ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں دیگر ممالک کے سفارت کاروں کے ساتھ ساتھ امریکی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ واشنگٹن ڈی سی میں قائم پاکستانی سفارت خانے سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلامی خطاطی کے فن پر مبنی یہ نمائش 'پاکستانی فن، دستکاری اور ادبی سلسلے' کی افتتاحی تقریب تھی، جس میں معروف خطاط عائشہ کمال کو متعارف کروایا

گیا۔ پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ نمائش میں سفارت کاروں، امریکی حکومت کے عہدیداروں، ثقافتی شائقین، میڈیا کے نمائندوں اور امریکا میں موجود پاکستانی برادری کے ارکان نے شرکت کی۔امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور فن کار کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور اسلامی فن اور ثقافت کو محفوظ رکھنے اور فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی خطاطی نہ صرف ایک بصری فن ہے بلکہ یہ ایمان اور روحانیت کا گہرا اظہار ہے، یہ اسلامی عقیدے کے ذریعے حاصل ہونے والے بھرپور ثقافتی ورثے کی ترجمانی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطاطی کے تاریخی ارتقا کو بیان کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے سلطنت عثمانیہ کی خطاطی کے سنہری دور تک، ابتدائی قرآنی نسخوں اور نوشتہ جات سے لے کر مسلم دنیا کی اہم شراکتوں پر روشنی ڈالی۔ پاکستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستانی خطاطوں نے اس فن کی ترقی اور بہتری میں اہم کردار ادا کیا ہے، جن میں صادقین اور استاد اللہ بخش شامل ہیں۔ خطاط عائشہ کمال نے نمائش کا کامیاب انعقاد ممکن بنانے کے لیے بھر پورحمایت کرنے پر سفیر رضوان سعید شیخ کا شکریہ ادا کیا اور اپنے فن کی تکنیک اور محرکات پر بھی روشنی ڈالی۔نمائش میں خطاطی کا بہترین آرٹ ورک پیش کیا گیا اور مشاہدین عائشہ کمال کے کام کی خوبصورتی اورمہارت سے مسحور ہوئے، جو اسلامی خطاطی کی گہری روحانی اور ثقافتی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

ISLAMI خطاطی PAKISTAN سفارت خانہ امریکہ ثقافت

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی: جعلی نمبر پلیٹ اورکالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہکراچی: جعلی نمبر پلیٹ اورکالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہسندھ حکومت نے اسلحے کی نمائش کرنے والوں کےخلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے
مزید پڑھ »

کینیڈا؛ بھارت کیساتھ سفارتی تناؤ پر دیوالی کی تقریبات منسوخکینیڈا؛ بھارت کیساتھ سفارتی تناؤ پر دیوالی کی تقریبات منسوخکینیڈا کی پارلیمنٹ ہل میں ہر سال دیوالی کی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے
مزید پڑھ »

اسلامی سربراہی کانفرنس کا اعلامیہ جاری، فلسطین اور کشمیری مسلمانوں کی حمایت کا اعادہاسلامی سربراہی کانفرنس کا اعلامیہ جاری، فلسطین اور کشمیری مسلمانوں کی حمایت کا اعادہسعودی عرب کے شہر ریاض میں فلسطیں اور غزہ کی صورتحال پر اسلامی عرب سربراہی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
مزید پڑھ »

محسن نقوی کی چینی سفیر سے ملاقات، کراچی میں چینی شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے پر اظہار افسوسمحسن نقوی کی چینی سفیر سے ملاقات، کراچی میں چینی شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے پر اظہار افسوسوزیر داخلہ محسن نقوی اسلام آباد میں واقع چینی سفارت خانے گئے جہاں انہوں نے چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کی
مزید پڑھ »

اپنی شناخت کےلیے سرگرداں خواجہ سرا کمیونٹی کا ’’ہیجڑا فیسٹیول‘‘اپنی شناخت کےلیے سرگرداں خواجہ سرا کمیونٹی کا ’’ہیجڑا فیسٹیول‘‘9 نومبر کو کراچی میں دوسرے ’’ہیجڑا فیسٹیول‘‘ کا انعقاد کیا جارہا ہے
مزید پڑھ »

الضرار اور الخالد کے بعد پاکستان نے تھرڈ جنریشن کا جدید ترین ٹینک متعارف کروادیاالضرار اور الخالد کے بعد پاکستان نے تھرڈ جنریشن کا جدید ترین ٹینک متعارف کروادیاجدید ترین ٹینک کا فائر پاور سسٹم اور دیگر اہم آلات پاکستانی انجینئرز نے تیار کیے ہیں جو ٹینک سازی کی صنعت میں پاکستان کی اعلیٰ صلاحیتوں کا مظہر ہے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 13:59:30