پلاننگ کمشین کی رپورٹ خامیوں سے بھرپوراور مفروضوں پر تیار کی گئی ہے، ہمارا نصاب اور بچے دیگر صوبوں سے بہتر ہیں۔وزیر تعلیم اور وزیر جامعات و بورڈز کی پریس کانفرنس
وزیر تعلیم اور وزیر جامعات و بورڈز سندھ نے پلاننگ کمشین کی جاری رپورٹ کو خامیوں سے بھرپور قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ مفروضوں پر تیار کی گئی ہے، ہمارا نصاب اور بچے دیگر صوبوں سے بہتر ہیں۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں پلاننگ کمشین کی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کو سیلاب کا سامنا ہے، پچاس ہزار کے قریب اسکولوں کو سیلاب سے شدید نقصان پہنچا اس کے باوجود وفاق نے تعاون نہیں کیا۔ سردار شاہ کا کہنا تھا کہ ابھی بھی 5 ارب کی فزیبلٹی بنا کر بھیجی جاچکی ہے جو کہ اب تک موصول نہیں ہوئے۔
وزیر تعلیم سندھ نے پلاننگ کمیشن کی رپورٹ پر کہا کہ پلاننگ کمیشن نے پاکستان کے 134 اضلاع کے تعلیمی اِداروں کے انفرااسٹرکچر، ٹیکنالوجی کے استعمال، حکومتی اخراجات اور تعلیمی اداروں کے راستوں کے معیار کو جواز بنا کر ایک رپورٹ تیار کی تھی۔اس رپورٹ میں بلوچستان کے بعد سندھ کو سب سے پیچھے ظاہرکیا گیا ہے۔ سندھ کی صورتحال ایسی کیوں ہے اس کا ذکر رپورٹ میں نہیں کیا گیا۔
وزیر جامعات محمد علی ملکانی نے بتایا کہ بورڈز میں او ایم آر مشینیں آ چکی ہیں اور عملے کی تربیت کا عمل شروع ہوچکا ہے، بورڈز میں چیئرمین اور اہم اسامیوں پر تعیناتی نہ ہونے کی وجہ معاملے کا عدالتوں میں ہونا ہے۔آئی پی پیز سے بات چیت اور جامع اصلاحات کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی ہوسکتی ہے: وزیر توانائی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
'بھائی کی حفاظت کیلئے بچن بنوں گی'، عالیہ بھٹ کی فلم 'جگرا' کا ٹیزر جاریبہن بھائی کی محبت سے بھرپور ٹیزر نے مداحوں کو جذباتی کردیا
مزید پڑھ »
جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس، جامعہ کراچی کی کمیٹی کی سفارشات اور سنڈیکیٹ کا فیصلہ معطلسندھ ہائیکورٹ نے کراچی یونیورسٹی کو کیس سے متعلق مزید اقدامات سے روک دیا
مزید پڑھ »
میرپور خاص کے ڈی آئی جی، ایس ایس پی، ایس ایچ او اور 7 پولیس اہلکار معطلوزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اہلکاروں کو برطرف کیا
مزید پڑھ »
توسیع کے سوال پر چیف جسٹس نے کہا تجویز کسی ایک فرد کیلئے ہے تو مجھے قبول نہیں ہوگی: سیکرٹری چیف جسٹسچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ آف دی ریکارڈ گفتگو کو غلط رپورٹ کیاگیا،چیف جسٹس سے صحافی نے توسیع سے متعلق سوال کیا: سیکرٹری چیف جسٹس
مزید پڑھ »
ایران کی لبنان میں ہونے والے پیجر دھماکوں کی شدید مذمتایران نے لبنان میں ہونے والے پیجر دھماکوں کو صیہونی رجیم کی جانب سے دہشتگردی اور ’ماس مرڈر‘ کی سازش قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے کارروائی کا بھی مطالبہ کیا
مزید پڑھ »
بھارت کی سب سے بڑی ایکسپریس وے پر پڑنے والے گڑھے کا ذمہ دار چوہے قرارسڑک تیار کرنے والی کمپنی نے خود کو مینیجر قرار دینے والے ملازم کو نوکری سے فارغ کر دیا: بھارتی میڈیا
مزید پڑھ »