لاہور: دوستوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ دوست وہ جو مشکل میں آپ کے ساتھ کھڑا ہو، مشکل وقت میں جب سارے رشتے ریت کی دیوار بن جاتے ہیں وہاں ایک سچا اور کھرا دوست چٹان کی مانند آپ کے ساتھ کندھے سے کندھا
ملائے کھڑا نظر آتا ہے اور جب دوستی کے رشتے میں سچائی، محبت اور لگن بھی شامل ہو تو یہ رشتہ چیلنجز سے نجات کا بھرپور ذریعہ بن جاتا ہے، دوست سچے اور کھرے ہوں تو سفر آسان اور منزل قریب آ جاتی ہے، یہ سب کچھ ترک صدر طیب اردوان کے دورہ پاکستان اور پاکستان کے حوالے سے ان کے خیالات اور جذبات کے اظہار کے بعد سامنے آیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے لئے دوسرے گھر کی حیثیت رکھتا ہے ، ہماری دوستی عشق اور محبت سے پروان چڑھی۔اور اقدار کے رشتے ہیں۔ ان کی جانب سے یہ اعلان کہ ایف اے ٹی ایف میں دباؤ کے...
طیب اردوان نے کہا کہ کشمیر صرف پاکستان کا نہیں ہمارا بھی مسئلہ ہے۔ کشمیر ہمارے لئے وہ ہے جو پاکستان کیلئے ہے۔ کشمیر، فلسطین، شام اور عالم اسلام کے دیگر مسائل پر ترک صدر طیب اردوان کا واضح سٹینڈ یہ بتا رہا ہے کہ بعض عالمی خطرات اور امریکی تحفظات کے باوجود ان کا اصولی موقف ان کے اعتماد کا مظہر ہے۔ اس لئے کہ وہ آج کے ترکی کو معاشی اعتبار سے اس سطح پر لا چکے ہیں کہ وہ اپنے دوست اور دشمن کی تمیز کرتے ہوئے اس کا اظہار کر سکیں۔ ترک صدر نے جہاں پاکستان کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑے ہونے کا عندیہ دیا وہاں...
بدقسمتی یہ ہے کہ اقتصادی اور معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمارے پاس ایسی پالیسی نہیں کہ جس کے ذریعہ ہم اپنا رخ متعین کر کے اس جانب چلیں اور یہی وجہ ہے کہ نئی حکومت برسراقتدار آنے کے باوجود ابھی تک یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس حکومت اور جمہوریت کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں البتہ وزیراعظم اس عزم کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں کہ 2020 کا سال عوام کیلئے خوشیوں کا سال ہوگا۔ عوام کیلئے خوشخبریاں ہوں گی۔ خدا کرے کہ ان کے دعوے سچ ہوں لیکن حکومتی سطح پر معاشی حوالے سے بڑھتے ہوئے تضادات اور بغیر کسی پلاننگ...
وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کو چاہیے کہ ترکی کے صدر طیب اردوان اور ترکی کی جمہوریت سے ہی کچھ سیکھیں۔ آج ترکی میں جمہوریت مضبوط بنیادوں پر قائم ہے اس لئے کہ وہاں جمہوری حکومتیں ڈیلیور کرتی نظر آتی ہیں۔ وہاں اگر حکومت طیب اردوان کی جماعت کی ہے تو ان کی ضلعی حکومتوں کے سسٹم میں ان کے مخالفین کا غلبہ ہے، استنبول شہر کا میئر بھی ان کی مخالف جماعت سے ہے، انہوں نے کسی سے متھہ لگانے کی بجائے اپنی حکومت کو خدمت کا ذریعہ بنایا اور لوگوں کو فرق محسوس ہوا تو پھر عوام جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔ اب...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ترک صدر کے بعد ان کی اہلیہ بھی بول پڑیں ، پاکستانیوں کی شکرگزاراسلام آباد (ویب ڈیسک) ترک خاتون اول امینہ اردوان نے کہا ہے کہ خواتین کو با اختیار بنائے
مزید پڑھ »
رمضان شوگر ملز کیس: سابق وزیراعظم کی استثنیٰ کی درخواست منظوررمضان شوگر ملز کیس: سابق وزیراعظم کی استثنیٰ کی درخواست منظور RamzanSugarMillsCase Bail NawazSharif PmlnMedia pmln_org president_pmln PTIofficial pid_gov
مزید پڑھ »
رمضان شوگر ملز کیس: سابق وزیراعظم کی استثنیٰ کی درخواست منظور | Abb Takk News
مزید پڑھ »
لندن میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظورلندن میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور NawazSharif ChaudhrySugarMillsCase MedicalReport ExemptPlea AccountabilityCourt Pakistan PMLN president_pmln pmln_org Marriyum_A MaryamNSharif pid_gov Dr_FirdousPTI
مزید پڑھ »
حلب : بشار کی فوج اور ترکی کی فورسز کے درمیان گولہ باری کا تبادلہحلب : بشار کی فوج اور ترکی کی فورسز کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ Syria Aleppo TurkishForces Bombing
مزید پڑھ »
پہلے ریشم کی تعریف پھر ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت، میرا کی نئی ویڈیو وائرل - ایکسپریس اردومیرا کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ٹوٹی پھوٹی انگریزی بولتی نظر آرہی ہیں
مزید پڑھ »