آئی جی اسلام آباد نے وزیراعظم کو سفارتی برادری اور غیر ملکی شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں پر بریفنگ دی
وزیراعظم شہباز شریف نے ڈپلومیٹک انکلیو میں ’’کیس کیڈ‘‘پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا جہاں انہوں ںے سفارت کاروں اور غیر ملکی شہریوں کے لیے جدید سہولتوں سے آراستہ خدمت مرکز کے قیام کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے پولیس خدمت مرکز کے قیام کے لیے وزیر داخلہ محسن نقوی کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ سفارتی برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے مطابق اور دور حاضر کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کیس کیڈ خدمت مرکز کا قیام لائق تحسین...
آئی جی اسلام آباد پولیس نے وزیراعظم کو سفارتی برادری اور غیر ملکی شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ خدمت مرکز میں سفارتی برادری اور غیر ملکی شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء و تجدید، کریکٹر سرٹیفکیٹ ، جنرل پولیس ویریفکیشن، گمشدگی رپورٹ ، کرایہ داروں کی رجسٹریشن، فارنرز رجسٹریشن، گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن، والنٹئیرز رجسٹریشن، گاڑیوں کی ویریفکیشن اورایف آئی آر کی کاپی کے حصول جیسی خدمات مہیا کی جائیں گی۔Nov 08, 2024 11:13 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ڈپلومیٹک انکلیو میں تاریخ میں پہلی بار ’’کیس کیڈ‘‘ جدید ترین خدمت مرکز کا قیامڈپلومیٹک کمیونٹی اور غیر ملکی شہریوں کو 12 سے زائد خدمات ایک چھت تلے ملیں گی
مزید پڑھ »
بجلی کی قیمتوں میں کمی سے معیشت بہت مضبوط ہوگی، وزیراعظمسردیوں میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا پیکج ملک بھر کیلیے ہے، شہباز شریف کا خطاب
مزید پڑھ »
26ویں آئینی ترمیم، جے یو آئی، ن لیگ اور پی پی عدالتی اصلاحات پر متفقجے یو آئی سربراہ کا اتفاق رائے کیلیے تحریک انصاف کے پاس جانے کا بھی اعلان، حکومت کی ترامیم کو پھر مسترد کردیا
مزید پڑھ »
27 ویں ترمیم بھی لائی جائے گی، وزیر اعظم اور بلاول کا اتفاق ہوگیا26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ تمام اتحادی جماعتوں کو جاتاہے: وزیراعظم
مزید پڑھ »
معاشی ترقی و سرمایہ کاری کیلیے مارکیٹوں میں کمپٹیشن اور شفافیت ضروری ہے، علی پرویز ملکوزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک کا کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کا دورہ
مزید پڑھ »
وزیراعظم شہباز شریف کی برطانیہ کے بااثر کاروباری شخصیات کو سرمایہ کاری کی دعوتملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
مزید پڑھ »