وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے۔ انہوں نے قلات حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عیادت کی اور انہیں قوم کے ہیروز قرار دیا۔ انہوں نے دہشت گردی کا خاتمہ کرانے اور بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے عزم کا اعلان کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے ہیں۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور وزیراعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی نے ان کا استقبال کیا۔ پریس ریلیز کے مطابق وزیرِ اعظم نے گزشتہ دنوں قلات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں زخمی ہونے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عیادت کی۔ وزیرِ اعظم نے زخمیوں سے گفتگو کے دوران ان کے ملک کی خاطر قربانی کے جذبے اور وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب قوم کے ہیروز ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو آپ اور قربانی کے جذبے سے سرشار آپ
کے اہل خانہ پر فخر ہے، جب تک قوم کا تحفظ ایسے بہادر جوانوں کے سپرد ہے، دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے کیلئے افواج پاکستان اور پاکستانی عوام شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بلوچستان میں دہشت و شر کی فضاء پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں، بلوچستان کے عوام کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی فورسز شرپسند عناصر کے سد باب کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہ ہونے دیں گے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیرِ بجلی اویس لغاری بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔ علاوہ ازیں وزیرِاعظم شہباز شریف کوئٹہ میں صوبائی قیادت سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر انہیں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی
وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ سیکیورٹی اہلکار قلات حملہ دہشت گردی بلوچستان
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حکومت کے ساتھ مذاکرات کے تیسرے سیشن میں جائیں گے، بیرسٹر گوہراسٹیبلشمنٹ سمیت دیگر کی طرف سے نہیں کہا گیا تھا کہ رہائی کریں گے یا کسی جگہ منقتل کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
عمران خان سے ملاقات میں شیخ رشید کا یقین: اللہ ہی ہماری مدد کریں گےعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے اور عمران خان 190 ملین پاؤنڈز کیس کے فیصلے سے بالکل پریشان نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے انہیں یقین دلایا ہے کہ اللہ بہت بڑا ہے اور اللہ ہی ہماری مدد کریں گے۔
مزید پڑھ »
اللہ ارجن نے زخمی بچے سے ملاقات کیاللہ ارجن نے حیدر آباد میں ایک زخمی بچے سے ملاقات کی جس کو تھیٹر میں سٹیم پیڈ کے دوران زخمی کیا گیا تھا۔
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی قیادت کی فضل الرحمان سے ملاقات، حکومت مخالف گرینڈ الائنس میں شمولیت کی دعوتمولانا فضل الرحمان پارٹی کے دیگر رہنمائوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے پی ٹی آئی کو آگاہ کریں گے
مزید پڑھ »
تاجروں کے ساتھ ساتھ چینی سرمایہ کار بھی بھتہ خوری کی شکایت کر رہے ہیں، خالد مقبول صدیقیہماری خوش فہمی تھی کہ یہ تاجروں سے معذرت کریں گے لیکن حکومت سندھ کا جولہجہ تھا وہ دھمکی آمیز تھا، سربراہ ایم کیوایم
مزید پڑھ »
پاکستان کیخلاف سازشیں کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، بیلجیم میں استحکامِ پاکستان تقریب سے شرکا کا خطابپاکستان کی سلامتی اور ترقی سب سے پہلے ہے، پاکستان یا افواجِ پاکستان کے خلاف کسی سرگرمی کو قبول نہیں کریں گے، شرکا
مزید پڑھ »