سپہ سالار نے جب اخلاقی گراوٹ کے پھیلاؤ کی بات کی تو ڈی این اے ٹیکنالوجی کو بطور عدالتی ثبوت ناقص قرار دینے والی اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی دم پکڑا۔
سمفنی خالص مغربی صنفِ موسیقی ہے۔ آپ موزارٹ، بیتھووین، چیکوسکی اور شوبرٹ سمیت کسی بھی ’آفتابِ موسیقی‘ کی سمفنی سنیے۔ یہ نہایت دھیمے سروں میں شروع ہوتی ہے۔ رفتہ رفتہ دیگر ساز شامل ہوتے چلے جاتے ہیں اور پھر بیسیوں آلات پر مشتمل آرکسٹرا عظیم الشان صوتی طوفان برپا کر دیتا ہے جو آپ کو کسی اور جہان میں بہا لے جاتا ہے۔
اس تازہ دھن کا پہلا بگل پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی سے پھنکوایا گیا۔ یعنی اپنا وی پی این رجسٹر کروا لیجیے۔ ’ابھی تو مسئلہ شروع ہوا ہے، آگے دیکھو کیا ہوتا ہے‘: پاکستان میں صارفین کو سست انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کیوں ہے؟ اگرچہ تکنیکی اعتبار سے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کو اجتماعی لگام دینا خاصا کٹھن ہے ورنہ چین، ایران، روس، متحدہ عرب امارات، مصر اور ایسے دیگر ممالک میں وی پی این کب کا ملیامیٹ کیا جا چکا ہوتا۔ مگر حکم تو حکم ہے۔ بھلے اس پر پوری طرح عمل نہ بھی ہو پائے تب بھی ’یس سر، جی سر، بالکل سر‘ کہنا لازم ہے۔
ہر شہری کو گھر بیٹھے نلکے سے پینے کا صاف پانی پہلے زمانے کی طرح ملنے لگے گا۔ قیمتیں آسمان سے زمین پر آنا شروع کر دیں گی۔ دہشت گرد ہتھیار پھینک کے درگاہوں کی دھمال چوکڑی میں شامل ہوتے چلے جائیں گے۔ جبری غائب لوگ اچانک سے نمودار ہونے شروع ہو جائیں گے۔ اور پھر ہم سینہ پھلا کے کہیں گے کہ جب سے ہم نے بے مہار آزادیِ اظہار کو لگام اور وی پی این کو حرام قرار دیا ہے تب سے آسمانی رحمتیں برسنا شروع ہوئی ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
علیمہ اور عظمیٰ خان کے خلاف دہشت گردی کیس کا ریکارڈ فوری طلبعلیمہ اور عظمیٰ خان کے خلاف دہشت گردی کیس کا ریکارڈ فوری طلب
مزید پڑھ »
کوئٹہ دھماکےکے شہدا کی نماز جنازہ کوئٹہ گریژن میں ادا، آرمی چیف کی شرکتآرمی چیف نے اس موقع پر دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے قومی عزم و ارادے کا اعادہ کیا اور کہا کہ دہشت گردی کو کبھی برداشت نہیں کیا جائےگا۔
مزید پڑھ »
ملک بھر میں دہشت گردی کے 2273 مقدمات زیر التواء، سندھ 1372 مقدمات کے ساتھ سرفہرستچیف جسٹس کا انسداد دہشت گردی مقدمات میں تاخیرپر اظہار تشویش، انسداد دہشت گردی کی مزید عدالتوں کے قیام پر غور
مزید پڑھ »
’کیا ٹرمپ ہمارا ابا لگتا ہے؟‘ وسعت اللہ خان کی تحریرمگر واشنگٹن میں ہوا کا رُخ بدل چکا ہے۔ کانگریس کے دونوں ایوان ریپبلیکنز کے کنٹرول میں ہیں۔ خارجہ پالیسی کے مینیو میں مشرقِ وسطیٰ، ایران، یوکرین، چین، بھارت، غیرقانونی تارکینِ وطن اور ماحولیات سب سے اُوپر ہیں۔ پاکستان فی الحال نئے امریکی سٹرٹیجک مینیو میں اگر ہے بھی تو کہیں بہت نیچے ہے۔ تاوقتیکہ پاکستان کے پڑوس میں اتنی بڑی چراند ہو جائے کہ ہماری...
مزید پڑھ »
کوئٹہ دھماکا؛ یہ کارروائیاں تقسیم کے سوا کچھ نہیں کرتیں، برطانوی ہائی کمشنربرطانیہ دہشت گردی کی مذمت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، جین میریٹ
مزید پڑھ »
کوئٹہ دھماکے پر روسی صدر کی تعزیت، دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پاکستان کو مکمل تعاون کی پیش کشروس پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کی تمام صورتوں اور مظاہر کے خلاف تعاون کرے گا، بیان
مزید پڑھ »