وقت پر فیصلہ نہ دینے والےجج اور باہر کھڑے قاصد میں فرق نہیں، چیف جسٹس ويڈيو لنک: DailyJang
ملتان چیف جسٹس آف پاکستان آصف کھوسہ نےکہاہےکہ جج اور عام آدمی میں فرق فیصلہ دینا ہے اگر جج عدالت میں کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ نہیں دیتا تو اس میں اور عدالت کے قاصد میں کوئی فرق نہیں ہے، بار اور بنچ گاڑی کے پہیے، گھوڑا سائل ہے جس کے لیے سارا نظام بنا، ہر قدم پر سوچنا چاہئے اس سے سائل کو کیا فائدہ ہوگا، اب کیسز میں التوا صرف دو صورتوں میں ہوگا کہ وکیل صاحب انتقال کرجائیں یا جج صاحب رحلت فرما جائیں، وکالت ایک مقدس پیشہ، یہ پیسے کمانے نہیں خدمت کے لیے...
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں انصاف کی فراہمی کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکالت کا آغاز ملتان سے کیا، اور ملتان ہائیکورٹ بنچ کی تشکیل کے پہلے روز بھی عدالت میں بطور وکیل 10 جنوری 1981 کو پیش ہوئے تھے، ملتان بنچ میں بہت سی یادیں ہیں۔
ٹیبل ٹینس سمیت کئی گیمز ہوا کرتیں تھی جس کے وہ چیمپئن رہے ہیں پنگ پانگ کا پراناکھلاڑی ہوں اورآج بھی پنگ پانگ مہارت سے کھیل لیتاہوں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پرانے زمانے میں سینئرز اور جو نیئرز میں احترام کا رشتہ ہوتا تھا، بار اور بینچ میں ہم آہنگی تھی اور کوئی بھی جھگڑے کا سوچ نہیں سکتا تھا، ہر نیا آنے والا وکیل سینئرز سے سیکھتا تھا اور سینئرز ان کی تربیت کراتے تھے، آج کل حالات مختلف ہوگئے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ججز کو فیصلہ کرنے پر ہی عزت ملتی ہے، چیف جسٹسججز کو فیصلہ کرنے پر ہی عزت ملتی ہے، چیف جسٹس تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
ججز کو فیصلہ کرنے پر ہی عزت ملتی ہے: چیف جسٹسججز کو فیصلہ کرنے پر ہی عزت ملتی ہے: چیف جسٹس Judges Decision Honor CheifJustice SupremeCourtOfPakistan
مزید پڑھ »
وکلا کی تعداد میں اضافہ، معیار گررہاہے، چیف جسٹسملتان ہائیکورٹ بار میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ماضی میں عدالت میں بدمزدگی کا تصور نہیں کیا جا سکتا تھا، ملک میں وکلا کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے مگر دوسری جانب معیار گرتا جارہا ہے
مزید پڑھ »
چیف جسٹس آف پاکستان:’ہمیں اپنے پیشے کی عزت واپس لانا ہو گی‘پاکستان کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ پہلے عدالت میں بدمزگی نہیں ہوتی تھی لیکن اب حالات وہ نہیں رہے، ہمیں اپنے پیشے کی عزت واپس لانا ہو گی۔
مزید پڑھ »
جج وقت پر فیصلہ نہ کرے تو قاصد اور اس میں کوئی فرق نہیں، چیف جسٹس - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
آرمی چیف جنرل کی مدت ملازمت میں تو سیع پر وزیراعظم کا بیانwww.24newshd.tv
مزید پڑھ »