کریک ڈاؤن کا مقصد لاپرواہی کے باعث ہونے والے حادثات کو روکنا ہے، سینیر وزیرسندھ
سندھ کے سینئیر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں ورنہ سخت نتائج بھگتنے ہوں گے۔
سینیئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے بیان میں کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن وسیع تر عوامی مفاد کا حصہ ہے۔ کریک ڈاؤن کا مقصد سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رکھنا اور لاپرواہی کے باعث ہونے والے حادثات کو روکنا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں ورنہ سخت نتائج بھگتنا ہوں گے۔ شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ غیر معیاری گاڑیوں اور لاپروال ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گا۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ کی ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 53 گاڑیاں تحویل میں لے کر15 ڈرائیوروں کو گرفتارکرلیا گیا۔ مجموعی طور پر 1,115 گاڑیوں کی جانچ کی گئی اور565 کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کردیا گیا۔ سڑک پر چلنے کے قابل نہ ہونے کی وجہ سے 7 کمرشل گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس منسوخ کر دیئے گئے۔
لاپرواہی اورغفلت برتنے والی ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 279 کے تحت 17 ایف آئی آر درج کرلی گئیں۔ ہیوی ٹریفک پر عائد وقت کی پابندی کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت 6 مقدمات درج کر لئے گئے۔ موٹر وہیکل آرڈیننس کی دفعات 99 اور 113 کے تحت 15 ڈرائیوروں کو لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔Feb 19, 2025 12:53 PMرمضان میں ملک بھر میں سستی چینی فروخت کرنے کا اتفاق، 20 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گیعافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی، حکومت کا جواب سامنے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حکومت سندھ کا فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہگاڑیوں کے جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کو جیل بھیجا جائے گا، شرجیل انعام میمن
مزید پڑھ »
پرنس کریم آغا خان کی تدفین میں شرکت کیلیے وزیر خزانہ لزبن روانہسینیٹر محمد اورنگزیب وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے
مزید پڑھ »
ٹرانسپورٹرز کے مطالبے پر کراچی میں ہیوی ٹریفک کے اوقات میں اضافہفیصلہ ٹرانسپورٹرز کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے ایک چھوٹا قدم ہے، شرجیل میمن
مزید پڑھ »
پنجاب کی وزیر اطلاعات نے شرجیل میمن کی ٹوئٹ پر تنقید کیپنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سندھ کے وزیر شرجیل انعام میمن کی ٹوئٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی ہے آج کل آپ لوگ اتنے غیرمحفوظ کیوں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تاجروں کی مذاق میں کی گئی گفتگو پر ان کو بلا کر جھاڑ پلانا اور اب یہ؟ ویسے اورنج لائن، تین میٹروز، سپیڈو بسوں اور الیکڑک بائیکس کے بعد الیکٹرک بسیں اگلا قدم ہے۔
مزید پڑھ »
تاجروں کو مذاق پر جھاڑ پلانا اور اب یہ؟ عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کو جوابسمجھ نہیں آرہی آج کل آپ لوگ اتنےغیرمحفوظ کیوں ہورہے ہیں، شرجیل میمن کی ٹوئٹ پر وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ردعمل
مزید پڑھ »
پریانکا چوپڑا بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ بن گئیںایس ایس راجامولی کی نئی فلم میں پریانکا اور مہیش بابو مرکزی کردار ادا کریں گے
مزید پڑھ »