ٹریفک پولیس افسر سے ہتک آمیز رویہ اختیار کر نے والی خاتون کی ضمانت قبل از گرفتاری کرالی۔ خاتون آج عدالت میں پیش ہونگی۔ ڈیفنس میں ٹریفک سگنل توڑنے اور ٹریفک پولیس افسر سے ہتک آمیز رویہ اختیار کر نے
والی خاتون کے خلاف درخشاں تھانے میں مقدمہ نمبر 764/19 درج کیا گیا تھا۔جمعے کو خاتون نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی کیلئے عدالت سے رجوع کیا، جس پر انہیں ضمانت مل گئی۔ خاتون نے3 روز بعد درخشاں تھانے میں دستاویز جمع کرا دیئے،تاہم انہیں آج 30 نومبر کو وہ عدالت میں پیش ہونگی۔
واضح رہے کہ کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درخشاں تھانے میں مدعی سب انسپکٹر نواز سیال کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس خاتون کو ڈھونڈ رہی تھی۔ نواز سیال سی ویو ٹریفک پولیس چوکی کے سیکشن آفیسرہیں۔ ایکسائزڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ کے مطابق خاتون کے زیراستعمال گاڑی سفید رنگ کی ٹویوٹا کرولا گاڑی پیر روشن دین شاہ راشدی کے نام پررجسٹرڈ ہے جس کا پتہ حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد کا ہے۔
واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی جو خاتون کی جانب سے انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے باعث نشرکرنے کے قابل نہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کرنے والی مفرور خاتون گرفتاری سے بچ نکلنے میں کامیاب - ایکسپریس اردوانویسٹی گیشن پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے بعد خاتون کی شناخت ثنا آفتاب کے نام سے کی تھی
مزید پڑھ »
ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کے گھر پر پولیس کا چھاپہ، کیا کچھ ملا ؟ خبرآگئیکراچی(ویب یسک) ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی تلاش میں پولیس اس کے فلیٹ تک
مزید پڑھ »
ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کے گھر پر چھاپہ، گاڑی موجود ملزمہ غائب - ایکسپریس اردوخاتون کی 4 سے 5 الگ الگ لوکیشنز آچکی ہیں تاہم اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا، تفتیشی افسر
مزید پڑھ »
موٹر ویز اور ہائی ویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں مزید اضافہموٹر ویز اینڈ نیشنل ہائی ویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ہونے والے جرمانوں میں اضافہ کردیا گیا موٹرسائیکل کو1500 کار کو2500جرمانہ ہوگا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
مزید پڑھ »