برلن: چین کی مشہور ایپ ٹک ٹاک نے دنیا بھر میں اپنی دھاک بیٹھائی ہوئی ہے، اس کے صارفین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، جہاں اس کی تعداد بڑھ رہی ہے وہیں پر امریکا میں اس کے خلاف بھی صدائیں بلند
ہو رہی ہیں، اب ایک ویڈیو جرمنی سے آئی ہے جہاں ٹک ٹاک کی ویڈیوز پر جرمن ڈاکٹرز رقص کر رہے ہیں۔
جرمنی میں ایک ہسپتال ٹک ٹاک ویڈیوز کے ذریعے طبی عملے کو ملازمت کی طرف راغب کر رہا ہے۔ انگریزی گانوں پر ڈاکٹر اپنی مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔ رقص کرتا انسانی ڈھانچہ، سٹیتھوسکوپ کے ساتھ گنگنانا اور کچھ ڈرامہ۔ ہم شاید سوچتے ہوں کہ ڈاکٹر تنہائی میں ایسا کرتے ہوں گے لیکن جرمن ہسپتال کلینیکم ڈورٹمنڈ میں مریضوں کی دیکھ بھال کے ساتھ سب کرنا بھی طبی عملے کی ذمہ داریوں میں ایک طرح سے شامل ہو گیا ہے۔ ہسپتال کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ میں پمپ دی جیم جیسے گانوں پر ڈاکٹر پرفارم کرتے نظر آتے ہیں۔
ہسپتال کے شعبہ ابلاغ کے سربراہ مارک راشکے کا کہنا ہے کہ ہمارے اہم ناظرین مریض نہیں بلکہ طبی کارکن اور ہسپتال کا عملہ ہے۔ تربیت کے لیے زیادہ تر افراد سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا کا استعمال ہسپتال کے لیے نئے ملازمین تلاش کرنے کا سب سے بہتر ذریعہ بن گیا ہے۔ مارک راشکے کا کہنا ہے کہ وہ نہ تو مختلف تقریبات میں شرکت کے ذریعے اور نہ ہی کسی اور طریقے سے اپنے کلینک کی تشہیر کرتے ہیں بلکہ ان کے لیے ٹک ٹاک کی ویڈیوز، انسٹاگرام، ٹوئٹر، فیس بک اور واٹس ایپ ہی کافی ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چین: ’حراستی مراکز‘ پر تنقید کرنے والی ٹک ٹاک گرل وائرلفیروزہ عزیز نامی لڑکی ویڈیو کے آغاز میں خوبصورتی کے حوالے سے مشورے دیتی ہیں لیکن اچانک وہ اپنے دیکھنے والوں کو ’ایک نئے ہالوکاسٹ‘ کے حوالے سے آگاہی دینے لگ جاتی ہیں۔
مزید پڑھ »
لاہور، نوجوان پر سرعام تشدد کی ویڈیو منظر عام پرلاہور، نوجوان پر سرعام تشدد کی ویڈیو منظر عام پر تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
(ن) لیگ کے رکن اسمبلی کا حریم شاہ کے ساتھ رقص، ویڈیو منظرعام پر - ایکسپریس اردوویڈیو کچھ ماہ پرانی ہے، حریم شاہ کلچر شو میں آئی تھیں اور میں نے بھی وہاں رقص کیا، رکن اسمبلی محمد امین
مزید پڑھ »
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو والی خاتون میری بہن نہیں: گورنر سندھگورنرسندھ عمران اسماعیل نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو سے متعلق الزامات کی تردید کر دی ہے۔
مزید پڑھ »
انڈین کھانوں کو ’بد ذائقہ‘ کہنے پر سوشل میڈیا پر کہرامانڈین کھانوں کے بارے میں ایک امریکی پروفیسر کی ٹویٹ نے ثقافتی عدم رواداری اور نسل پرستی پر گرما گرم بحث چھیڑ دی۔ بعد میں معلوم ہوا کہ انھوں نے صرف برطانیہ اور امریکہ کے ریستورانوں میں ایک آدھ بار ہی یہ پکوان چکھے تھے۔
مزید پڑھ »
آسٹریلوی سینیٹر پر ساتھی رکن کو نازیبا الفاظ سے پکارنے پر بھاری جرمانہ عائد - ایکسپریس اردوپارلیمنٹ اجلاس کے دوران سینیٹر ڈیوڈ نے خاتون رکن کو نازیبا کلمات سے پکارا تھا
مزید پڑھ »