مخبری بھی ایک کرکٹر نے ہی سلیکٹرز سے کی، شاہین پر بات نہ ماننے کا الزام
’’کھلاڑیوں کو کچھ نہیں ہوتا سلیکٹرز اور کوچز ہی فارغ ہوں گے‘‘ ٹیم ہڈل میں محمد رضوان کی ساتھیوں سے گفتگوحکام کو بْری لگ گئی، مخبری بھی ایک کرکٹر نے ہی سلیکٹرز سے کی،جائزہ اجلاس میں اس پر بات کی گئی، شاہین آفریدی پر میچ میں ہدایات پر عمل نہ کرنے کا الزام دھرا گیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں پی سی بی کی میٹنگ میں ایک سلیکٹر نے شرکا کو بتایا کہ بھارت سے میچ میں شکست پر جب کھلاڑی میدان میں اکھٹا ہوئے تو کپتان محمد رضوان نے ان سے کہا تھا مایوس نہ ہوں ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، پلیئرز کو کچھ نہیں ہوتا کوچز وغیرہ ہی فارغ ہوں گے. شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں ایک آفیشل نے شکایت کی کہ وہ میچ میں دی گئی ہدایات پر عمل نہیں کرتے،ان کو یارکرز وغیرہ کرنے کا کہا جاتا ہے لیکن وہ اپنی چلاتے ہیں،انھیں اور حارث رؤف کو ون ڈے کرکٹ کیلیے کارآمد نہ سمجھتے ہوئے صرف ٹی 20 تک محدود رکھا گیا.
اس کے بعد دورہ جنوبی افریقہ کی ون ڈے سیریز میں شاہین نے دونوں ٹیموں میں سب سے زیادہ 7 وکٹیں لے کر ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا تھا، البتہ پیسرز کیلیے ناسازگار کنڈیشنز میں2 چیمپئنز ٹرافی میچز کے بعد ہی دونوں کو ون ڈے کا خراب بولر قرار دے کر باہر کر دیا گیا، حالانکہ نیوزی لینڈ کی پچز پر وہ کامیاب ثابت ہو سکتے تھے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لائورپول کو FA کپ میں شرمناک شکست، پیلموتھ نے ایک نایاب فتح حاصل کیلائورپول کو FA کپ میں چیمپئن شپ کی ٹیم پیلموتھ کے ہاتھوں ایک غریب 1-0 کی شکست میں ہرا دی گئی۔
مزید پڑھ »
چیمپیئنز ٹرافی؛ نیوزی لینڈ کیخلاف بنگلا دیش کے 4کھلاڑی پویلین لوٹ گئےنیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کی جانب سے ٹیم میں دو، دو تبدیلیاں کی گئی ہیں
مزید پڑھ »
رضوان کی کپتانی 'فراری سے رکشے' پر آگئی ہےسابق کرکٹر محمد رضوان کی کپتانی میں تبدیلی کو دیکھ کر حیران
مزید پڑھ »
رضوان اور دیگر کھلاڑیوں کی نماز؛ امام کے بیان پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈاانڈین میڈیا ٹیم میں اختلافات کو ہوا دیکر مزید متنازع بنانے کی کوشش کرنے لگا
مزید پڑھ »
ہارٹ اٹیک سے ہوش میں آنے والے شہری کو دفتر پہنچنے کی فکر ستانے لگ گئییہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شہری ٹرین میں سوار ہونے کے لیے اسٹیشن پر قطار میں کھڑا تھا
مزید پڑھ »
انسداد اسمگلنگ کارروائیاں؛ 79 لاکھ سے زائد مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات برآمد8 کارروائیوں میں 9 ملزمان کو گرفتار کرکے 63.402 کلو منشیات برآمد کی گئی
مزید پڑھ »