لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور ہدایتکارہ اور سینئر ترین اداکارہ سنگیتا نے ایک انٹرویو کے دوران ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی شو میں اداکاراؤں کے مختصر لباس پہننا مجھے اچھا نہیں لگتا۔
نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سے سوال کیا گیا جس کے جواب میں سنگیتا کا کہنا تھا کہ جب میں پاکستانی ایوارڈ شو میں نوجوان اداکاراؤں کو دیکھتی ہوں تو مجھے بہت عجیب محسوس ہوتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کی اداکاراؤں کو دیکھ کر میں سوچتی ہوں کہ آپ ہالی ووڈ کی نقل کیوں کر رہی ہیں؟۔ میں پاکستانی اداکاراؤں کو کہتی ہوں اپنی ثقافت کو اپنائیں اور پاکستانی طرزِ لباس استعمال کریں۔ سینئر اداکارہ سنگیتا نے اداکاراؤں کو مزید کہا کہ اگر آپ چوڑی دار پجامہ، شلوار قمیض، لمبی فراک اور بڑے دوپٹے پہنیں تو دیکھیں کہ آپ کتنی حسین لگیں گی۔
سینئر اداکارہ نے پاکستانی اداکاراؤں کے لباس پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستانی طرز کے لباس پہننے کے بجائے چھوٹی چھوٹی اور نامناسب میکسیاں پہن کر آتی ہیں جو بالکل اچھا نہیں لگتا۔ یاد رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں جب بھی کوئی ایوارڈ شو کی تقریب منعقد ہوئی تو متعدد اداکاراؤں کو مغربی طرز کے لباس میں ہی دیکھا گیا جب کہ بے حد کم پاکستانی اداکاراؤں کو روایتی پاکستانی لباس میں دیکھا گیا ہوگا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جیو ٹی وی کے تعاون سے تین روزہ پتلی تماشے کا آغازباغ ابن قاسم میں کراچی والوں کیلئے پپٹ فیسٹیول میں رنگ برنگے کاسٹیوم پہنی کٹھ پتلیوں کے تماشے نے دھوم مچا دی ہے۔
مزید پڑھ »
گلیڈی ایٹرز انٹر اسکول اسکریبل چیمپین شپ: پہلا روز بی وی ایس پارسی اسکول کے نامگلیڈی ایٹرز انٹر اسکول اسکریبل چیمپین شپ: پہلا روز بی وی ایس پارسی اسکول کے نام مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری،پی ٹی آئی امیر ترین جماعتکون سی سیاسی جماعت امیر نکلی؟ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری، پی ٹی آئی امیر ترین جماعت - ایکسپریس اردوتحریک انصاف کے اثاثے 22 کروڑ 53 لاکھ ہیں اور ان کے اثاثوں میں ایک سال میں 9 کروڑ کی کمی آئی
مزید پڑھ »
کوروناوائرس کے خدشات کے باعث چینی اسٹاک بدترین صورتحال کا شکارکوروناوائرس کے خدشات کے باعث چینی اسٹاک بدترین صورتحال کا شکار China StockExchange Shanghai CoronaVirus WorstCondition
مزید پڑھ »
لال مسجد اسلام آباد: مولانا عبدالعزیز کی بیدخلی کے لیے مسجد کے باہر سکیورٹی تعیناتمولانا عبدالعزیز نے اسلام آباد میں اوقاف کے زیر انتظام لال مسجد کا کنٹرول خود سنبھال لیا ہے اور ایک بار پھر حکومت سے جامعہ حفصہ کی از سر نو تعمیر، مسجد کی خطابت، جہاد کشمیر اور شریعت کے نفاذ کے مطالبات دہرائے ہیں۔
مزید پڑھ »