الیکشن کمیشن نے کتنے روز کی مہلت دی؟ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
اسلام آباد:الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے پارٹی فنڈنگ کیس میں مسلم لیگ ن سے جمعہ تک جواب طلب اور پیپلزپارٹی کو 48 گھنٹے میں ریکارڈ فراہم کرنے کا وقت دے دیا۔
الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں مسلم لیگ ن کی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کا معاملہ زیر بحث آیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے ن لیگ سے رسیدیں مانگ لی ہیں، ان لوگوں نے تحریک انصاف کے لیے گڑھا کھودا تھا وہ اب ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو حساب دینا پڑے گا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما ءمحسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ فرخ حبیب کی درخواست چور کی داڑھی میں تنکے کے برابر ہے۔ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو غیر فعال کرنے کی کوشش کی ہے۔ چور کے پکڑے جانے کا وقت آ چکا ہے۔ ا سکروٹنی کمیٹی نے پیپلز پارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے کا جائزہ بھی لیا۔کمیٹی نے پیپلزپارٹی کو بھی سوالنامہ دے دیااور ڈونرز کی تفصیلات طلب کر لی۔ کمیٹی29 نومبر کو دوبارہ جائزہ لے گی۔
پیپلزپارٹی کے وکیل سردار شہباز کھوسہ نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے سکروٹنی کمیٹی کو تسلی دی ہے کہ تمام دستیاب ریکارڈ فراہم کریں گے جبکہ حکمران جماعت تحریک انصاف نے پارٹی فنڈنگ کیس میں شاہ خاور کو اپنا وکیل مقرر کر لیا۔الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی اب جمعرات کوتحریک انصاف کی پارٹی فنڈنگ اورجمعہ کو پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی پارٹی فنڈنگ سے متعلق سماعت کرے گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
فنڈنگ کیس کی ٹائمنگ پی ٹی آئی کو کھٹک رہی: تھنک ٹینک
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائیکورٹ:پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی سماعت آج ہوگیپی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس فیصلے کیخلاف انٹرکورٹ اپیل پر اسلام آباد کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آج سماعت کرے گا SohailRashid8 کی رپورٹ
مزید پڑھ »
فارن فنڈنگ معاملہ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو سوالنامہ دے دیا گیافارن فنڈنگ معاملہ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو سوالنامہ دے دیا گیا تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
فارن فنڈنگ کیس میں پی پی اور ن لیگ خود گڑھے میں گرنے والی ہیں، فرخ حبیباسلام آباد: پارلیمانی سیکریٹری فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی پی اور ن لیگ خود گڑھے میں گرنے والی ہیں۔ پارلیمانی سیکریٹری فرخ حبیب کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا
مزید پڑھ »
ایل این جی کیس،سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کی ضمانت منظوراسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایل این جی کیس میں سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق
مزید پڑھ »
فارن فنڈنگ کیس؛ کمیٹی کی تشکیل کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کل ہوگی - ایکسپریس اردوفارن فنڈنگ کیس؛ پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کی کمیٹی کے خلاف درخواست کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سنی جائے گی
مزید پڑھ »