پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں ’البدر 4‘ اختتام پذیر، آئی ایس پی آر ARYNewsUrdu
راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں ’البدر 4‘ اختتام پذیر ہوگئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقوں البدر 4 کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں انعقاد کیا گیا، مشقوں میں بحرین نیشنل گارڈز اور پاکستان کے ایس ایس جی جوانوں نے حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 2 ہفتے سے جاری رہنے والی مشقوں میں انسداد دہشت گردی، کلیئرنس آپریشن کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں کامبیٹ ایوی ایشن سپورٹ کا بھی مظاہرہ کیا گیا، مشقوں میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کا بھی مظاہرہ کیا گیا، مشقوں میں اسنائپر کی مہارت بھی دکھائی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں روس میں کثیر الملکی فوجی مشقوں کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پاکستان کا فوجی دستہ شریک ہوا تھا۔ مشقیں ایک ہفتے تک جاری رہی تھیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوجی مشقوں میں شنگھائی تعاون تنظیم رکن ممالک کے دستے شریک ہیں، یاد رہے کہ افتتاحی تقریب میں تمام رکن ممالک کےاعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں البدر فور اختتام پذیر | Abb Takk News
مزید پڑھ »
یوٹیوب، فیس بک اور ٹویٹر کی پاکستان میں رجسٹریشن لازمی قرار - ایکسپریس اردوتمام سوشل میڈیا کمپنیوں کیلئے 3 ماہ کے اندر اسلام آباد میں دفتر قائم کرنا لازمی قرار دے دیا گیا
مزید پڑھ »
کوڈ مشینوں سے انڈیا، پاکستان اور ایران کی خفیہ معلومات چرانے کا انکشافاس آپریشن کو گذشتہ صدی کے دوران انٹیلیجنس کی دنیا کی سب سے بڑی کارروائی قرار دیا گیا۔۔۔ لیکن انکشاف کیسے ہوگیا۔۔۔؟ یہاں جانئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
پاکستان اور ترکی کی دوستی کئی دہائیوں پر محیط ہے | Abb Takk News
مزید پڑھ »
دانش تیمور نے اپنی اور عائزہ کی محبت کی کہانی سنا دیکراچی(ویب ڈیسک) دانش تیمور نے اپنی اور عائزہ کی محبت کی کہانی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ عائزہ
مزید پڑھ »
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات مکمل، منی بجٹ نہیں آئے گااسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات مکمل ہوگئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ منی بجٹ نہیں آئے گا اور جون تک ٹیکسز میں اضافہ بھی نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات مکمل ہوگئے، مشیر خزانہ حف
مزید پڑھ »