پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 9 ماہ بعد 40 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ARYNewsUrdu
کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز یعنی پیر کے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 40 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے بعد نئے ہفتے کے پہلے روز یعنی پیر کے دن بھی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ ایک گھنٹے بعد 100 انڈیکس میں مزید 250 یعنی کل 450 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 39 ہزار 740 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔
دن کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 836 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 9 ماہ بعد 40 ہزار کی سطح عبور کر کے 40 ہزار 124 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ 100 انڈیکس میں 39 ہزار کی سطح گزشتہ ہفتے عبور ہوگئی تھی اور یہ 8 ماہ بعد ہوا تھا۔ گزشتہ ہفتے میں 100 انڈیکس میں 13 سو 61 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔گزشتہ ہفتے سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوا، مارکیٹ میں 1.73 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔ مارکیٹ کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 61 ارب روپے رہی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ایڈیلیڈ میں پاکستان دوسری اننگز میں بھی مشکل میںپاکستان کے خلاف ایڈیلیڈ میں دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے دن آسٹریلیا کی ٹیم کھیل پر حاوی ہے اور فالو آن کے بعد پاکستانی ٹیم کی دوسری اننگز میں بھی سات وکٹیں گر چکی ہیں۔
مزید پڑھ »
ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا چائنا کے ساتھ مشترکہ ٹریڈنگ معاہدہپاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 72 سالہ تاریخ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا، برادر ملک چائنا کے ساتھ مشترکہ ٹریڈنگ کا معاہدہ کرلیا گیا ہے
مزید پڑھ »
Roznama Dunya News: پاکستان:-پاکستان میں اونچے ریٹ،...
مزید پڑھ »
پاکستان: ایڈز پر قابو پانے میں سب سے بڑی رکاوٹ کیا؟اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان ان 11 ممالک میں سے ایک ہے جہاں ایچ آئی وی سب سے زیادہ پھیلا اور ایچ آئی وی کا شکار افراد میں سے نصف کو اپنے اندر موجود اس بیماری کا سرے سے علم ہی نہیں۔
مزید پڑھ »
آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں پاکستان کے 6 وکٹوں پر 96 رنزپاکستان کو فالو آن سے بچنے کیلئے مزید کتنے رنز درکار ہیں؟ یہاں جانیئے: AajNews AajUpdates PAKvAUS AUSvPAK AUSvsPAK
مزید پڑھ »
یاسر، بابر پاکستان کو فالو آن سے بچانے کی کوشش میںایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں نصف سنچری بنانے والے بابر اعظم اور یاسر شاہ پاکستان کو فالو آن سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تفصیلات: PakvsAus
مزید پڑھ »