پاکستان اور افغانستان میں پولیو ایک مرتبہ پھر ایک بڑے خطرے کے طور پر سر اٹھا رہا ہے
حالیہ دنوں میں پاکستان میں پولیو کے مزید چار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک کیس خیبر پختونخوا اور تین کیسز بلوچستان سے رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر سے رواں برس کے دوران سامنے آنے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 39 ہوگئی ہے۔
سال 2023ء میں مجموعی طور پر پاکستان میں پولیو کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 4 خیبر پختونخوا اور 2 سندھ سے سامنے آئے۔ رواں برس کے تقریباً ساڑھے دس مہینے میں 39کیسوں کا رپورٹ ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس سلسلے میں حکومتی اقدامات کو اس سنجیدگی سے آگے نہیں بڑھایا جارہا جیسے یہ کام پہلے کیا جا رہا تھا۔ ایک مرتبہ جب وائرس کسی علاقے میں اپنی جگہ بنا لیتا ہے، تو یہ ان بچوں کو باآسانی متاثر کرسکتا ہے جنہوں نے پولیو ویکسین کے قطرے نہیں پیے ہوتے۔ 2013 میں عالمی پولیو کے خاتمے کی مہم نے پولیو کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے اپنا سب سے جامع اسٹرٹیجک منصوبہ دیا تھا، جس میں پولیو کی موجودگی والے آخری علاقوں سے اس کا خاتمہ کرنے اور پولیو سے پاک دنیا کو برقرار رکھنے کے اقدامات واضح طور پر درج کیے گئے تھے، مگر پاکستان میں تاحال اس پر مکمل عمل نہیں ہو...
ماہرین کے مطابق ان دونوں ملکوں میں پولیو سے متعلق غلط فہمیوں، والدین کا بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے گریز اور عوام تک پولیو ویکسین کی محفوظ اور آسان رسائی نہ ہونے سے صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے۔ کئی علاقوں میں گنجان آبادی، صحت کی ناکافی سہولتیں اور غربت بھی اس ضمن میں ایک بڑا مسئلہ ہے۔ سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کے حوالے سے پاکستان کے بعض علاقوں کو تو پولیو کا ذخیرہ قرار دیا جاتا ہے۔ پاکستان کے جن علاقوں سے ایسے نمونے ملے ہیں ان میں کراچی، کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ، لاہور اور کے پی کے کچھ علاقے بھی شامل ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی میں رواں سال پولیو سے 3 بچے جاں بحقرواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 39 ہوگئی، 28 اکتوبر کو ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغا کیا جائے گا: ذرائع ایمرجنسی آپریشن سینٹر
مزید پڑھ »
آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: سری لنکا کو شکست دیکر پاکستان کا ایونٹ میں فاتحانہ آغازمیگا ایونٹ میں پاکستان ویمنز کا دوسرا میچ اتوار کو بھارت سے ہوگا۔
مزید پڑھ »
شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلیے بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گےشنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر تک پاکستان میں شیڈول ہے
مزید پڑھ »
عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا گیاپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے
مزید پڑھ »
پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کا خاتمہ، تنازعات کے حل پر زوراسرائیل نے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سنگین انسانی بحران جنم دیاہے، ترجمان دفترخارجہ
مزید پڑھ »
آپ ہمیں بے عزت کریں یہ ہم ہرگزبرداشت نہیں کریں گے: چیف جسٹس پی ٹی آئی وکیل پر برہمآپ ہمیں باتیں سناتے ہیں تو پھر سنیں بھی، ہم پاکستان بنانے والوں میں سے ہیں، توڑنے والوں میں سے نہیں: چیف جسٹس کا علی ظفر سے مکالمہ
مزید پڑھ »