Climate change threatens half Pakistan of food insecurity
مقامی اور غیر ملکی ماہرین نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر غذائی عدم تحفظ سے متعلق وارننگ جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2030 تک پانی کی شدید قلت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات کی وجہ سے نصف آبادی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہوگی۔
یہ وارننگ انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام 'پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی، زراعت، انسانی غذائیت اور ترقی' کے موضوع پر دو روزہ سیمینار میں سامنے آئی ہے۔ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ سلوشنز نیٹ ورک پاکستان کے تعاون سے منعقد ہونے والا سیمینار میں موسمیاتی مسائل، خوراک کی حفاظت اور صحت عامہ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
اختتامی کلمات میں آغا خان یونیورسٹی میں ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ نے ان باہم مربوط چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جدید حل کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کی 90 فیصد زراعت کا انحصار دریائے سندھ پر ہے جو کہ موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر خطرے سے دوچار ہے۔ برف پگھلنے اور بارشوں کے بے ترتیب واقعات ہمیں خوراک کی غیر معمولی کمی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔Dec 04, 2024 10:20 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شادی بیاہ کی تقریبات کو سادہ بنایے!پنجاب میں لاہور کی حد تک شادیوں پر سنگل ڈش کا رواج ہے۔
مزید پڑھ »
شیو سینا: بال ٹھاکرے کے بیٹے ادھو کی مسلم ووٹروں سے اپیل، مودی اور بی جے پی سے علیحدگی کیوں؟بی جے پی سے علیحدگی کے بعد ادھو ٹھاکرے نے بھی اپنی سیاسی حکمت عملی تبدیل کی ہے اور مسلمانوں تک پہنچنے کی ان کی کوشش اسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
مزید پڑھ »
’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘ کا نعرہ امریکا سے مقدس سرزمین پہنچ گیا، عرفان صدیقی”خان نہیں تو پاکستان نہیں“ کا نعرہ سائفر والے امریکا سے ہوتا ہوا مکہ ومدینہ کی مقدس سرزمین تک آ پہنچا ہے، سینئر رہنما مسلم لیگ ن
مزید پڑھ »
حکومتی فیصلہ بھاری معاشی نقصان کا سبب ہو سکتا ہے،شہبازراناپاکستان کی جی ڈی پی کی روزانہ کی ویلیو 342 ارب روپے ہے، اس میں 190ارب روپے کا نقصان ہو جاتا ہے تو پھر باقی بچا کیا ہے
مزید پڑھ »
رانا ثنا اللہ نے بشریٰ بی بی کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور احمقانہ قرار دیدیابشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کی بحران سے نکلتی معیشت پر حملہ ہے: رانا ثنااللہ
مزید پڑھ »
پشاور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 500 تک پہنچ گیاپھولوں کا شہر کہلائے جانے والا پشاور بھی ماحولیاتی آلودگی کا شکار ہوگیا ہے
مزید پڑھ »