یہ ماہی گیر جمعہ کے روز کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیے گئے تھے
پاکستان نے خیر سگالی کے جذبے کے تحت 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر کے ان کے وطن واپس بھیج دیا ہے۔ ان ماہی گیروں کو ہفتہ کے روز واہگہ-اٹاری بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ ۔
ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے خصوصی بس کے ذریعے ان ماہی گیروں کو کراچی سے لاہور لایا گیا۔ لاہور میں ایدھی فاؤنڈیشن کے مرکز میں انہیں ناشتہ فراہم کیا گیا، نئے کپڑے اور تحائف دیے گئے، اور بعد ازاں واہگہ بارڈر پر پہنچایا گیا جہاں پاکستان رینجرز پنجاب نے انہیں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے حوالے کیا۔ رہائی پانے والے 22 بھارتی ماہی گیروں میں 3 مسلمان اور 19 ہندو شامل ہیں۔ ان ماہی گیروں کو گزشتہ 3 سے ڈھائی سال کے دوران پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر مچھلیوں کا شکار کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا اور انہوں نے مقامی عدالت سے ملنے والی سزا مکمل کر لی تھی۔
واضع رہے کہ یکم جنوری 2025 کو پاکستان اور بھارت نے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا تھا جس کے مطابق پاکستانی جیلوں میں مجموعی طور پر 266 بھارتی قیدی موجود ہیں، جن میں 49 سویلین اور 217 ماہی گیر شامل ہیں جبکہ بھارتی جیلوں میں 462 پاکستانی قیدی ہیں، جن میں 381 سویلین اور 81 ماہی گیر شامل ہیں۔Feb 20, 2025 01:24 AMکراچی؛ اینٹی کرپشن کی کارروائی، اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ گرفتارپی ٹی آئی وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات میں عمران خان سمیت دیگر درپیش مسائل اجاگرکیے، اعلامیہپاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
22 بھارتی ماہی گیر واہگہ کے ذریعے بھارت روانہبھارتی ماہی گیروں کو ایدھی سروس کے ذریعے واہگہ بارڈر پہنچایا گیا
مزید پڑھ »
امریکا سے بھارت کے مزید 487 شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کردیا جائے گاامریکی حکام نے 487 غیرقانونی پناہ گزینوں کی حتمی بے دخلی کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے، بھارتی سیکریٹری خارجہ
مزید پڑھ »
امریکی صدر نے بھارتی نژاد امریکیوں کو قومی سلامتی، صدارتی عملے سے متعلقہ معاملات کے حوالے سے معاون خصوصی مقرر کیاامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 بھارتی نژاد امریکیوں کو قومی سلامتی، عملے سے متعلقہ معاملات اور پریس کے حوالے سے اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا۔
مزید پڑھ »
‘چائے کے ہوٹل جرائم پیشہ عناصر کیلئے محفوظ پناہ گاہیں’، رات 12 بجے بند کرنے کی سفارشپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نے وزیراعلیٰ سندھ اور ڈی سی ساؤتھ کو اس حوالے سے خط تحریر کردیا ہے
مزید پڑھ »
لاہور پولیس کی قحبہ خانوں کیخلاف کارروائیاں، 7 خواتین سمیت 17 ملزمان گرفتارملزمان کو ہوٹلز کی آڑ میں قائم قحبہ خانوں سے حراست میں لیا گیا،،مقدمات درج کرکے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کردیا گیا
مزید پڑھ »
نیلم منیر نے شادی کے بعد اداکاری کے حوالے سے بڑا اعلان کردیانیلم منیر حال ہی میں دبئی میں محمد راشد کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھی ہیں
مزید پڑھ »