پاکستانی ڈاکٹرز کا بڑا کارنامہ، بچے کا کٹا ہاتھ جوڑ دیا مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
ملتان: پاکستانی ڈاکٹرز نے بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے بچے کا کلائی سے کٹا ہوا ہاتھ کامیابی کے ساتھ جوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق نشتر پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ کے ڈاکٹرز نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے ڈیڑھ سالہ بچے کا کٹا ہوا ہاتھ پھر سے جوڑ دیا، ماہر سرجنز نے یہ سرجری 4 گھنٹے میں کی۔ لیہ کے رہایشی ڈیڑھ سالہ بچے کا ہاتھ کھیلتے ہوئے ٹوکہ مشین میں آ کر علیحدہ ہو گیا تھا، نشتر اسپتال ملتان کے پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ کے ماہرین نے چار گھنٹے پر مشتمل پیچیدہ سرجری کے بعد کٹا ہوا ہاتھ جوڑ کر معصوم بچے کو عمر بھر کی معذوری سے بچا لیا۔
یاد رہے کہ 2016 میں خیبر پختون خوا کے ڈاکٹرز نے بھی یہ کارنامہ انجام دیا تھا، جب پشاور کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے ایک 14 ماہ کے بچے کا کٹا ہوا ہاتھ 8 گھنٹے کے طویل آپریشن میں جوڑ دیا تھا۔ چودہ ماہ کے محفوظ کا ہاتھ آٹے کی چکی میں آ کر کٹ گیا تھا۔ ان واقعات کو مد نظر رکھ کر والدین کو چاہیے کہ بچوں کو ایسی مشینوں سے دور رکھیں، جن کی وجہ سے ان کے بچے زندگی بھر کے لیے معذوری کا شکار ہو سکتے ہیں، والدین کی ذرا سی لاپرواہی بچوں کے لیے عمر بھر کا روگ بن سکتی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت کا منشیات کے عادی افراد کا سروے کرنے کا فیصلہپشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں منشیات کے عادی افراد کا سروے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہری کہتے ہیں نوجوان نسل کو بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھ »
کامیاب مذاکرات کے بعد ڈاکٹرز کا احتجاج ختم | Abb Takk News
مزید پڑھ »
ملک میں مزید 5 بچے پولیو کے باعث معذوری کا شکار بن گئے - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
ملک میں مزید 5 بچے پولیو کے باعث معذوری کا شکار بن گئے - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے “کوئٹہ” کا نام چھن جانے کا امکانمیگا ایونٹ سے قبل ہی ٹیم بڑے تنازعے کا شکار ہوگئی۔۔۔ نیا نام کیوں اور کس علاقے کے نام پر رکھا جائے گا۔۔۔؟ یہاں جانئے: AajNews AajUpdates PSLV
مزید پڑھ »