پاکستان کے پہلے میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح

پاکستان خبریں خبریں

پاکستان کے پہلے میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 70 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 31%
  • Publisher: 53%

یہ پارک میری ٹائم سائنسز، ٹیکنالوجی، کاروبار اور صنعت کے شعبے میں ترقی کی راہ ہموار کرے گا، ایڈمرل نوید اشرف

پاکستان کے پہلے میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب آئیڈیاز 2024 کے دوران ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ نے منصوبے کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میری ٹائم سائنسز، ٹیکنالوجی، کاروبار اور صنعت کے شعبے میں ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اہم پیش رفت پاکستان کی جی ڈی پی اور بحری شعبے کی ترقی کے لیے نئے راستے کھولے گی۔ امیر البحر نے اس بات پر زور دیا کہ پی ایم ایس ٹی پی کی کامیابی بصیرت رکھنے والے افراد اور تنظیموں کے ساتھ قائم کی گئی شراکت داری کی عکاس ہے۔

پی ایم ایس ٹی پی ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا میری ٹائم سائنس پارک ہے جو پاکستان کے بحری شعبے میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے علمی شعبے، صنعت اور حکومت کو ایک منفرد تعاون کے ساتھ مربوط کرتا ہے۔ اس پارک کے اقدامات میں بحری ٹیکنالوجیز، آرٹیفیشل انٹیلیجینس، سائبر سیکیورٹی، اوشن رینیوایبل انرجی، سی فوڈ پروسیسنگ، جہاز سازی، اور ساحلی سیاحت سمیت متعدد شعبوں کو فروغ دینا شامل ہے۔

‏ پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا تصور جدت اور ترقی کے لیے ایک انقلابی مرکز کے طور پر کیا گیا ہے، جو پاکستان کی بلیو اکانومی کو تقویت دینے کے لیے میری ٹائم سائنس اور ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ منصوبہ کراچی کے علاوہ اسلام آباد، لاہور اور گوادر تک منصوبہ بند توسیع کے ساتھ پاکستان کے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔Nov 18, 2024 02:26 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

لاہور؛ خلائی ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے ریزالو آر اینڈ ڈی لیب کا افتتاحلاہور؛ خلائی ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے ریزالو آر اینڈ ڈی لیب کا افتتاحیہ سنگ میل پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی اور تحقیق کے میدان میں ترقی کی کوششوں میں ایک اہم قدم ہے، سپارکو
مزید پڑھ »

پاکستان میں سعودی کمپنی آرمکو کے پہلے پیٹرول پمپ کا افتتاحپاکستان میں سعودی کمپنی آرمکو کے پہلے پیٹرول پمپ کا افتتاحآرمکو پاکستان میں اپنا ریٹیل نیٹ ورک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے
مزید پڑھ »

زینت امان کی 12 سال بعد ازدواجی زندگی چھوڑنے کی اصل وجہ سامنے آگئیزینت امان کی 12 سال بعد ازدواجی زندگی چھوڑنے کی اصل وجہ سامنے آگئیشادی کے پہلے سال ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ یہ فیصلہ میری زندگی کا سب سے بڑا غلط قدم تھا، اداکارہ
مزید پڑھ »

ایف بی آر رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں مقرر کردہ ٹیکس وصولی میں ناکامایف بی آر رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں مقرر کردہ ٹیکس وصولی میں ناکامپہلے چار ماہ کے دوران 191ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا انکشاف ہوا ہے
مزید پڑھ »

آسٹریلیا کیخلاف شکست! رمیز فائٹ بیک پر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکےآسٹریلیا کیخلاف شکست! رمیز فائٹ بیک پر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکےکینگروز کیخلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا
مزید پڑھ »

بھنگ کی 36 پروڈکٹس تیار کرلی ہیں، چیرمین پی سی ایس آئی آربھنگ کی 36 پروڈکٹس تیار کرلی ہیں، چیرمین پی سی ایس آئی آراچھے منصوبوں کی فنڈنگ کیلیے دہائیوں انتظار کرنا پڑتا ہے، چیرمین سائنس و ٹیکنالوجی قائمہ کمیٹی
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 04:45:00