امریکا میں صدارتی الیکشن 5 نومبر کو ہوں گے جس میں کملاہیرس اور ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے
رواں ماہ کی 5 تاریخ کو امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں دو مضبوط امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ حکمراں جماعت ڈیموکریٹ نے موجودہ نائب صدر کملا ہیرس کو میدان میں اتارا ہے جب کہ اپوزیشن جماعت ریپبلکن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخاب کیا۔
ان کی سیاسی زندگی ہنگامہ خیز اور جدوجہد سے بھرپور رہی ہے۔ تارکین وطن کی بیٹی ہونے کی وجہ سے کملا ہیرس ان مصائب کو بخوبی جانتی ہیں جن سے کوئی اور رہنما شاید ہی واقف ہو۔ ٹرمپ کے مقابلے میں چین کے بارے میں کملا ہیرس کا نقطۂ نظر کم جارحانہ سمجھا جاتا ہے جو پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی اور پاک چین اقتصادی راہداری پر بغیر کسی دباؤ کے تعاون جار رکھنے میں معاون ثابت ہوگا۔
متنازع شخصیت کے حامل ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے لیکن جارحانہ مزاج کے حامل ہونے کے باعث ان کے مخالفین کی تعداد بھی کم نہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ٹرمپ ایک بار پھر امریکا کے صدر بنیں گے: پیشگوئیاں کرنیوالے پانچ اہم اداروں کا دعویٰصدارتی انتخابات میں مقابلہ انتہائی کانٹے کا ہوگا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کا امکان 51 فیصد جب کہ کملا ہیرس کے جیتنے کا امکان 49 فیصد ہے: امریکی اخبار
مزید پڑھ »
امریکی صدارتی الیکشن؛ ٹرمپ کچرا اُٹھانے والا ٹرک چلانے لگےصدر جوبائیڈن نے کملا ہیرس کے جلسے میں ٹرمپ کے حامیوں کو کچرا کہا تھا
مزید پڑھ »
امریکا کے صدارتی انتخابات میں صورتحال غیر یقینی، پارٹی کے معتدل ٹرمپ کے مخالفکملا ہیرس نے ٹرمپ کے مخالف ریپبلکن لیڈروں کی حمایت حاصل کرنے کی حکمت عملی اپنالی
مزید پڑھ »
کملا ہیرس نے آخری جلسے کیلیے دلچسپ مقام کا انتخاب کرلیاکملا ہیرس اُس پارک میں جلسہ کریں گی جہاں ٹرمپ نے اپنے ووٹرز کو کیپیٹل ہل پر حملے کیلیے اکسایا تھا
مزید پڑھ »
ہیرس یا ٹرمپ، امریکی صدارتی انتخابات میں کس کا پلڑا بھاری ہوگا؟ نیا سروےامریکی صدارتی انتخابات میں عوامی ووٹ فیصلہ کن نہیں ہوتا بلکہ یہ فیصلہ الیکٹورل اس بات سے ہوتا ہے کہ کونسے الیکٹرز کس ریاست سے الیکٹورل کالج کی نمائندگی کریں گے
مزید پڑھ »
امریکی صدارتی انتخاب: پینسلوینیا میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی تشہیر کے لیے کروڑوں ڈالر کیوں خرچ کیے گئے؟تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جو صدارتی امیدوار پینسلوینیا میں فاتح ہوگا، اس کے امریکی صدر بننے کے امکانات 90 فیصد تک ہوں گے۔ پینسلوینیا کو ’کی سٹون سٹیٹ‘ بھی کہا جاتا ہے اور یہ اس بار صدارتی انتخاب میں وائٹ ہاؤس کی چابی ثابت ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھ »