پاکستان بار کونسل کی اپیل پر وکلا کی ملک گیر ہڑتال - ایکسپریس اردو

پاکستان خبریں خبریں

پاکستان بار کونسل کی اپیل پر وکلا کی ملک گیر ہڑتال - ایکسپریس اردو
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 69 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 31%
  • Publisher: 53%

پی آئی سی واقعے میں گرفتار وکلا کی رہائی کا مطالبہ، پولیس کے لاٹھی چارج کی مذمت

‏پاکستان بار کونسل اور وکلا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر وکلا کی ملک بھر میں ہڑتال ہے جس کے نتیجے میں مقدمات کی سماعت نہیں ہوئی اور سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی حملے میں ملوث وکلا کی گرفتاری کے خلاف وکلا کی آج دوسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی۔ وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور عدالتوں میں کیس کال ہوئے لیکن کوئی وکیل پیش نہ ہوا جس پر مقدمات بغیر سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی ہوگئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے بھی اپنے سیکرٹری بار کے لائسنس کی منسوخی اور توہین عدالت کے نوٹس کے اجرا کے خلاف ہڑتال کی۔عدالت عالیہ میں ایک کیس کی بھی سماعت نہ ہوسکی اور ججز کی جانب سے کوئی آرڈر پاس نہیں کیا گیا۔ بارایسوسی ایشن نے نئے ججز کی حلف برداری تقریب کا بھی بائیکاٹ کردیا۔

لاہور کے وکلاء کی حمایت میں سندھ ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹ پر وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے گرفتار وکلا کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ پنجاب بار نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس نے پر امن وکلا پر تشدد اور لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کا استعمال کیا، وکلا پر تشدد کرنے والے ڈاکٹروں کو گرفتار کیا جائے۔ اس موقع پر عدالتوں میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔وکلا رہنماؤں نے لاہور کے وکلاء کو انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی سی واقعے میں ایک فریق کو مورد الزام نہیں...

واضح رہے کہ لاہور میں وکلا نے ڈاکٹرز کے ساتھ تنازع پر پی آئی سی پر دھاوا بولا اور توڑ پھوڑ کی تھی جس کے نتیجے میں طبی امداد نہ ملنے پر کئی مریض جاں بحق ہوگئے تھے۔ پولیس نے 250 سے زائد وکلا کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کرکے 86 وکلا کو گرفتار کیا ہے جنہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پاکستان کی ساحلی پٹیوں پر پہلی بار بلینکٹ آکٹوپس کی موجودگی کاانکشافپاکستان کی ساحلی پٹیوں پر پہلی بار بلینکٹ آکٹوپس کی موجودگی کاانکشافکراچی :پاکستان کی ساحلی پٹیوں پرپہلی بار بلینکٹ آکٹوپس کی موجودگی کاانکشاف ہوا، ڈبلیو ڈبلیو ایف حکام کاکہناہےآکٹوپس اس نئی قسم کا دریافت ہونا خوش آئند ہے۔
مزید پڑھ »

وکلا کی جی پی او چوک پر ہڑتال کے بعد سول سیکرٹریٹ میں گھسنے کی کوششوکلا کی جی پی او چوک پر ہڑتال کے بعد سول سیکرٹریٹ میں گھسنے کی کوششلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی ، ڈاکٹرز سے
مزید پڑھ »

پی آئی سی کا وہ ڈاکٹر جس نے وکلا کی مرہم پٹی بھی کیپی آئی سی کا وہ ڈاکٹر جس نے وکلا کی مرہم پٹی بھی کیپی آئی سی کے ڈاکٹر کے مطابق جب وہ زخمی وکلا کو طبی امداد فراہم کر رہے تھے تو اس موقع پر ’ان کے ساتھ بات چیت بھی ہوئی تھی، وہ شرمندہ تھے۔‘
مزید پڑھ »

وکلا کی ہڑتال ،رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت17 دسمبر تک ملتویوکلا کی ہڑتال ،رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت17 دسمبر تک ملتویلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت
مزید پڑھ »

نایاب آکٹوپس کی پاکستان میں پہلی بار موجودگی کا انکشافنایاب آکٹوپس کی پاکستان میں پہلی بار موجودگی کا انکشافwww.24newshd.tv
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-05 06:33:51