رواں ہفتے جمعرات کو آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں او کونل سٹریٹ پر سینکڑوں افراد ہیلووین کی پریڈ دیکھنے کے لیے جمع ہوئے لیکن وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ وہاں نہ تو کوئی پریڈ تھی اور نہ پولیس اہلکار۔
اس مقام پر لوگوں کی اتنی بڑی تعداد جمع ہو گئی کہ آئرش پولیس کو باقاعدہ ایک بیان جاری کرنا پڑا کہ وہاں کوئی پریڈ نہیں ہو رہی اور تمام افراد ’محفوظ طریقے سے منتشر‘ ہوجائیں۔
ویب سائٹ کے مالک نے بی بی سی نیوز این آئی کو بتایا کہ: ’ہم انتہائی شرمندہ ہیں اور شرمسار ہیں۔ ہم معذرت خواہ ہیں کیونکہ ہمارے سبب لوگوں کا وقت اور پیسہ برباد ہوا۔‘ویب سائٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ کو پاکستان سے چلایا جاتا ہے اور یہ مسئلہ اس وقت کھڑا ہوا جب ویب سائٹ کے ایک لکھاری نے گذشتہ برس کے ایونٹ کی تفصیلات کو ’لاعلمی‘ میں پبلش کردیا۔
ویب سائٹ کے مالک کے مطابق جب انھیں بتایا گیا کہ ہیلووین کی یہ پریڈ نہیں ہو رہی تو انھوں نے فوری طور پر اسے آرٹیکل حذف کردیا۔ بروسنن کہتے ہیں کہ اس مقام پر پہنچ کر جلد ہی انھیں اندازہ ہوگیا کہ وہاں کوئی پریڈ نہیں ہو رہی ’کیونکہ پریڈز کے دوران رُکاوٹیں لگائی جاتی ہیں، سکیورٹی ہوتی ہے اور پولیس ہوتی ہے۔‘آئرلینڈ کی پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات نہیں ہوں گی کیونکہ ’کوئی مجرمانہ سرگرمی سامنے نہیں آئی۔‘
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ہیلووین کا تہوار آخر آیا کہاں سے؟آئرلینڈ میں قحط کے سبب 19ویں صدی میں آئرش پناہ گزین دنیا کے دیگر ممالک منتقل ہونا شروع ہوئے اور یہی لوگ اپنے ساتھ ہیلووین کا تہوار ساتھ لائے تھے۔
مزید پڑھ »
سنگھم اگین اور بھول بھلیاں 3 کا شو شیئرنگ مسئلہ حل، ایڈوانس بکنگ نے دھوم مچا دیاس بار سنگل اسکرین سنیما گھروں میں بھی شوز کی تقسیم میں انوکھا اضافہ دیکھنے میں آئے گا
مزید پڑھ »
ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری: بابر کی کامران غلام کیلئے کی گئی انسٹا اسٹوری وائرلڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والےکامران غلام بابراعظم کی جگہ ٹیم میں آئے ہیں
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کی اپیل خارجہمارے 13 جنوری کے فیصلے میں کوئی غلطی ثابت نہیں کی جا سکی، عدالت
مزید پڑھ »
سعودی عرب؛ دہشت گرد تنظیموں کی سہولت کاری پر 2 افراد کا سر قلمسعودیہ میں رواں برس 100 سے زائد افراد کو موت کی سزا دی جا چکی ہے جن میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں
مزید پڑھ »
آئرلینڈ کیخلاف میچ میں جنوبی افریقی کوچ فیلڈنگ کرنے آگئے، وجہ کیا تھی؟2019 میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے جے پی ڈومنی آئرلینڈ کی اننگز کے آخری اوورز میں فیلڈنگ کرنے آئے
مزید پڑھ »