مشق میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس نے اپنے اہل کاروں اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل آلات کے ساتھ حصہ لیا
پاک فضائیہ اور چین کی فضائیہ کے درمیان منعقدہ دو طرفہ مشق انڈس شیلڈ 2024ء کا چینی ماڈیول پاکستان ایئرفورس کے ایک آپریشنل ایئربیس پر مکمل ہوگیا، ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں اے ای ایس اے ریڈار اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے بی وی آر سے لیس جے-16 اور جے-10 سی لڑاکا طیارے، مہلک HQ-22 فضائی دفاعی نظام، طاقتور YTG-9 فضائی الیکٹرانک جنگی پلیٹ فارم اور KJ-500 ایئربورن ارلی وارننگ سسٹم شامل تھے۔ اس دوران پاکستانی فضائیہ کے جے-10 سی اور جے ایف-17 بلاک-III لڑاکا طیاروں کے ساتھ جدید فضائی جنگی مظاہرہ کیا گیا۔ ایسی بڑی مشق کی کامیاب تکمیل پاکستان فضائیہ کی اتحادی ممالک کے ساتھ مشترکہ آپریشنل تیاری کا عکاس ہے اور موجودہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔
انڈس شیلڈ-چائنیز کا مقصد فضائی جنگی چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے چین اور پاکستان کے درمیان انٹرآپریبلٹی کو جانچنا اور حقیقی جنگی ماحول میں مختلف عسکری حکمت عملی کو آزمانا تھا۔ اس مشق نے دونوں فضائی افواج کی جنگی صلاحیت کو مزید مضبوط کیا ہے۔express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آرمی چیف کا خطے کی سب سے بڑی فضائی مشق کا مشاہدہ، فضائیہ کی جنگی تیاریوں پر اظہار اطمینانآرمی چیف کا دورہ تربیت اور آپریشنل کے شعبے میں فوج اور فضائیہ کے درمیان تعاون بڑھانے کے عزم کو تقویت دیتا ہے: سربراہ پاک فضائیہ
مزید پڑھ »
آرمی چیف کا کثیر الملکی مشق ’’انڈس شیلڈ 2024 ‘‘ کا معائنہآرمی چیف کا کثیر الملکی مشق ’’انڈس شیلڈ 2024 ‘‘ کا معائنہ
مزید پڑھ »
پشاور حیات آباد کی فیکٹری میں لگی آگ مزید شدید، آدھی عمارت منہدمگورنر خیبرپختونخوا کی ہدایت پر پاک فضائیہ کے رضاکار و اہلکار موقع پر پہنچ گئے
مزید پڑھ »
پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے اثاثہ جات تاحال اسٹیٹ آفس کو منتقل نہیں ہو سکےپاک پی ڈبیلو ڈی ساوتھ زون کے چیف انجینیئر کا عہدہ خالی ہونے کی وجہ اس ادارے کے اثاثہ جات اور ریکارڈ کی منتقلی کا کام تاحال مکمل نہیں جا سکا ہے
مزید پڑھ »
سموگ پر سیاست جرم .... تدارک کے لیے رویے تبدیل کرنا ہوں گے!!’’سموگ اور اس کا حل‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ کی رپورٹ
مزید پڑھ »
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی پر مشترکہ مشقکمانڈنٹ اسپیشل آپریشن اسکول مہمان خصوصی، جنوبی افریقہ کی اسپیشل فورسز کے چیف آف اسٹاف نے بھی شرکت کی، آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »