لاہور ہائیکورٹ نے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی لگانے کا تحریری حکم جاری کر دیا ARYNewsUrdu
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی لگانے کا تحریری حکم جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹور پلاسٹک بیگ کا استعمال ترک کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ہے، تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹور پلاسٹک بیگ کا استعمال ترک کر دیں، اس کے علاوہ اسٹورز ، مالکان اور ہول سیلرز دو ہفتے میں پلاسٹک بیگز کے متبادل انتظامات کریں۔ لاہور ہائی کورٹ کے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تحفظ ماحول عدالتی حکم سے آگاہ کر کے عملدرآمد رپورٹ پیش کرے، صارفین کے لیے عدالتی حکم بڑے اسٹورز پرنمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک بیگز ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا بڑا سبب ہیں، پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کرنا لازم ہے، پلاسٹک بیگز پر پابندی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے میٹنگز ہو چکی ہیں۔کا کہنا تھا کہ پاکستان کوپلاسٹک بیگ فری بنانے کا خواب پورا کریں گے، کسی کا کاروبارختم نہیں کرنے کا ارادہ نہیں ماحول ٹھیک کرنا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
خداؤں کا کھانا: پانی کے کیڑوں کے انڈے یعنی خوشی کے بیج16ویں صدی کی ہسپانوی دستاویزات کے مطابق وہ انسان جنھیں قربان کیا جانا ہوتا ہے ان کے دل کو جسم سے نکال کر سینے میں خالی جگہ کو پانی کے کیڑوں کے انڈوں سے بھر دیا جاتا تھا تاکہ خداؤں کے لیے چڑھاوا بھیجا جائے۔
مزید پڑھ »
اسلام آباہائیکورٹ نے بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی فنڈز کے استعمال سے روک دیااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباہائیکورٹ نے بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی فنڈز کے
مزید پڑھ »
حکومت عوام کے کندھوں سے بوجھ کم کرنے کے لیے ریلیف دے گی، فردوس عاشقاسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کے کندھوں سے بوجھ کم کرنے کے لیے ریلیف دے گی۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے کندھوں سے بوجھ کم کرنے کے لیے ریلیف
مزید پڑھ »
مہنگائی کے خلاف (ن) لیگی اراکین کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج | Abb Takk News
مزید پڑھ »
حکومت کے سخت فیصلوں کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا، حماد اظہر کا اعتراف - ایکسپریس اردوبجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانا کسی بھی حکومت کے لیے اچھا فیصلہ نہیں ہوتا لیکن مجبوری ہوتی ہے، وفاقی وزیرریونیو
مزید پڑھ »
دوسری شادی پر پہلی بیوی کے ہاتھوں پٹنے والے دلہا کے انکشافاتکراچی : ولیمے میں مارکھانے والے دلہا آصف رزاق نے کہا ہے کہ پہلی بیوی کو شادی کے بارے میں سب بتادیا تھا اور یہ یہ میری دوسری شادی تھی تیسری یا چوتھی نہیں، میری دوسری بیوی کو اغواکرلیاگیاہے ، بازیابی کیلئے ایف آئی آر کٹواؤں گا۔تفصیلات کے مطابق پہل
مزید پڑھ »