پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کارروائی متعدد گرفتار ARYNewsUrdu
لاہور : وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف آپریشن تیز کردیا گیا، ذخیرہ اندوز اور ملاوٹ کرنے والے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں کارروائی کرکے جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری سیل کردی،رحیم یارخان میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتےہوئے اڑتیس ہزار چینی کی بوریاں پکڑی گئیں، پتوکی میں ذخیرہ اندوزوں سے چینی کی تین ہزارسے زائد بوریاں برآمد کرکے گودام سیل کردیا گیا۔
اس کے علاوہ بہاولنگر میں بھی ذخیرہ کی گئی چینی کی ایک کروڑ مالیت کی تین ہزار سے زائد بوریاں برآمد کرلی گئیں، مانسہرہ میں جعلی مصالحہ جات تیار کرنے والا کارخانہ پکڑا گیا، کارخانہ سیل کرکے ایک ملزم گرفتارکرلیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اوکاڑہ میں کی گئی ایک کارروائی کے دوران گاڑی سے مضرصحت گوشت برآمد کرلیا گیا، پولیس نے دو سو کلو غیرمعیاری گوشت قبضے میں لے کر تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم کی ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایتلاہور: وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیاکے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ نے پنجاب میں جاری ترق
مزید پڑھ »
وزیراعظم اور ان کی حکومت اردوان، ترکی کی جمہوریت سے سیکھیں
مزید پڑھ »
چودھری نثار اور نوازشریف کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، شیخ رشید | Abb Takk News
مزید پڑھ »
محبت اور پسند کی شادی کے خلاف لڑکیوں کا حلف - World - Dawn News
مزید پڑھ »
جنوبی امریکہ،وینیزویلا اور کولمبیا میں کار جتنے بڑے قدیم کچھووں کی باقیات دریافتجنوبی امریکہ،وینیزویلا اور کولمبیا میں کار جتنے بڑے قدیم کچھووں کی باقیات دریافت SouthAmerica Venezuela Colombia Ancient Turtles Bones
مزید پڑھ »