پنجاب میں گڈ گورننس کا ایشو -
خوف کی تلوار اور دیگر معاملات نے اس وقت بیورو کریسی کو عملاً مفلوج کر رکھا ہے۔ اس کے نتیجے میں بہت سے اہم وفاقی محکموں میں فائلوں کے ڈھیر لگ چکے ہیں۔جہاں ایک طرف احتساب کے نام پر نیب کی جانب سے خوف زدہ متعدد سینئر بیورو کریٹس اہم عہدے لینے سے گریزاں ہیں تو وہیں جن سینئر بیورو کریٹس نے بحالت مجبوری اہم پوسٹیں لے لی ہیں، وہ بالخصوص مالی معاملات اور بڑے پروجیکٹس سے متعلق فائلوں پر دستخط کرنے سے کترا رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں فائلیں آگے جانے سے رکی ہوئی ہیں۔ اور میری ناقص اطلاعات کے مطابق یہ فائلیں...
بائیس گریڈ کے افسر کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والے پانچ ہزار سے زائد سول سرونٹس اور بیورو کریٹس میں سے صرف 50 کے قریب افسر گریڈ بائیس کا رینک رکھتے ہیں۔ اس تعداد میں کمی و بیشی ہوتی رہتی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں موجود ذرایع نے بتایا کہ جس طرح آئے روز پے در پے تبادلے کیے جا رہے ہیں اور بعض جگہوں پر ایک اہم شخصیت کی ایما پر پوسٹنیگز کی جا رہی ہیں، اس پر بھی بیورو کریسی میں بے یقینی پائی جاتی ہے۔ فواد حسن فواد اور احد چیمہ جیسے سینئر بیورو کریٹس کے ساتھ ہونے والے سلوک نے بھی بیورو کریٹس کو خوفزدہ کر رکھا ہے۔
متعدد سینئر بیورو کریٹس نے اس بنیاد پر اہم عہدے حاصل کرنے سے گریز کیا اور کر رہے ہیں کہ وہ اپنی تذلیل نہیںچاہتے۔ ملکی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے، جب سینئر بیورو کریٹس بالخصوص مالی معاملات اور بڑے پروجیکٹس سے متعلق پوسٹیں لینے سے کترا رہے ہیں۔ حالانکہ ہر دور میں ایسی اہم پوسٹوں کے لیے سفارشیں کرائی جاتی تھیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنجاب میں خواتین سے زیادتی اور قتل کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ - ایکسپریس اردورواں سال 10 ماہ میں غیرت کے نام 149 خواتین کو قتل کرنے اور تیزاب پھینکنے کے 36 واقعات رپورٹ ہوئے، رپورٹ
مزید پڑھ »
پنجاب میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے واقعات میں اضافہصوبہ پنجاب میں گزشتہ پانچ سال کے دوران خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی، تیزاب گردی اور قتل کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے پولیس رپورٹ میں ہولناک انکشافات بیان کیے گئے ہیں
مزید پڑھ »
پنجاب میں تبدیلیاں شروع، ریٹائرڈ میجر چیف سیکرٹری، شعیب دستگیر آئی جی مقررپنجاب میں تبدیلیاں شروع، ریٹائرڈ میجر چیف سیکرٹری، شعیب دستگیر آئی جی مقرر ويڈيو لنک: DailyJang
مزید پڑھ »
پنجاب: ایک سال میں افسروں، کمپنیوں سے 24 ارب ریکور
مزید پڑھ »
جوکام کرے گا وہ محکمے میں رہے گا، آئی جی پنجابلاہور: آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے کہا کہ جوکام کرے گا وہ محکمے میں رہے گا، ضرورت
مزید پڑھ »