اغوا کار مغوی افراد کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہے تھے، ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کچہ کریمنلز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 مغویوں کو بازیاب کروا کر اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے کشمور سندھ کے سرحدی علاقے میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور کارروائی کے دوران بیکری کے مالک عثمان مقبول اور ہندؤ شہری بادشاہ جی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ ترجمان کے مطابق اغوا کار مغوی افراد کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہے تھے پولیس آپریشن کے نتیجے میں اغواکار مغوی افراد کو چھوڑ کر کچہ کی طرف فرار ہوئے جبکہ ڈاکوؤں نے مغوی شہریوں کو ہاتھ پاؤں باندھ کر رکھا ہوا تھا۔
ترجمان کے مطابق پولیس کو آپریشن کے دوران نائٹ ویژن گاگلز، بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز سمیت بھاری ہتھیاروں کی مدد حاصل تھی اور اس کامیاب آپریشن میں اے ایس پی انعام اللہ، ڈی ایس پی بھونگ، سی آئی اے انچارجز، ایچ اوز بھونگ و ماچھکہ سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دیگر اغوا کار ملزمان کی گرفتاری کے لیے رحیم یار خان پولیس کا کچہ ایریا میں سرچ آپریشن جاری ہے۔Dec 13, 2024 12:46 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
رحیم یار خان؛ کچے میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن، 2شہری بازیاب، ڈاکو ہلاکپولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دونوں مغویان کو حفاظتی تحویل میں لے لیا
مزید پڑھ »
بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ساڑھے 9ہزار ارب سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشافسال 2023-24 میں تقسیم کار کمپنیوں کے 111 آڈٹ اعتراضات میں 72 افسران و ملازمین کیخلاف کارروائی کی سفارش کی گئی
مزید پڑھ »
پولیس نے پسپا کرکے خوارجی دہشتگردوں سے مقابلہ کیا؛ لکھانی چوکی کا حملہپولیس نے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی لکھانی پر کی گئی رات گئے حملے کے خلاف فوری جوابی کارروائی کی اور خوارجی دہشتگردوں کو پسپا کر دیا۔
مزید پڑھ »
سیالکوٹ: حسد اور نفرت میں بہوکو قتل کیا، کردارکشی کے الزامات جھوٹے تھے، ملزمہ خالہ کا اعترافمقتولہ زارا کے اغوا کی ایف آئی آر میں مزید دفعات بھی شامل کردی گئیں، پولیس
مزید پڑھ »
اغوا برائے تاوان کیس؛ 7 پولیس اہلکاروں کی تنخواہ بند، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکمایس پی رورل اور دیگر افسران پیش ہوں اور وضاحت کریں کہ کیوں عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں ہو رہی، عدالت
مزید پڑھ »
بچوں کے اغوا سے متعلق کیس میں تمام آئی جیز اور سیکرٹری داخلہ سپریم کورٹ طلبکتنے بچے اغوا ہوئے؟ کتنے بازیاب؟ عدالت کو تفصیلی رپورٹ چاہیے: سربراہ آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان
مزید پڑھ »