ڈیرہ غازی خان کے لکھانی سرحدی چوکی پر خوارجی دہشتگردوں نے رات وار حملہ کیا۔ پولیس نے ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کے ساتھ فوری جوابی کاروائی کی اور خوارجی دہشتگردوں کو پسپا ہوکر فرار پر مجبور کر دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں نے رات گئے اچانک حملہ کیا۔ 25 سے 30 خوارجی دہشت گردوں نے لکھائی چیک پوسٹ پر چاروں طرف سے حملہ کیا۔ تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے خوارجی دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی۔
ترجمان کے مطابق خوارجی دہشتگردوں نے راکٹ، ہینڈ گرنیڈ سمیت بھاری اسلحہ کا استعمال کیا۔ پولیس کے جانبازوں نے مشین اور مارٹر گنز سے فائرنگ کرکے فوری جوابی کاروائی کی۔ پولیس، ایلیٹ فورس، رینجرز اور سی ٹی ڈی نے نے مل کر خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی نے خوارجی دہشت گردوں کو پسپا ہوکر فرار پر مجبور کر دیا۔ دہشت گرد بھاری نقصان اٹھا کر فرار ہوئے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی کمانڈ آر پی او ڈی جی خان کیپٹن سجاد حسن خان نے کی۔ خیبرپختونخوا بارڈر پر تمام چیک پوسٹس پہلے سے ہائی الرٹ تھیں جس کے باعث یہ حملہ ناکام بنایا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر ڈیرہ غازی خان پولیس کو شاباش دی۔Nov 25, 2024 11:57 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پنجاب پولیس خوارجی دہشتگردوں ڈیرہ غازی خان لکھانی سرحدی چوکی ایلیٹ فورس
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چین میں ووکیشنل کالج پر چاقو کے حملے میں 8 افراد ہلاکحملہ آور نے کالج سے رواں سال گریجویشن کا امتحان دیا تھا اور ناکامی پر دلبرداشتہ ہوا تھا، پولیس
مزید پڑھ »
سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کا چہرا دکھا دیاسدھو موسے والا کا اصل نام شبھدیپ سنگھ تھا جنہیں 29 مئی 2022 کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا
مزید پڑھ »
ڈاکو شاہد لُنڈ کو کیسے مارا گیا، چچا نے ویڈیو جاری کرکے حقیقت بتادیشاہد کے چچا نے ڈاکو راج کا ذمہ دار پولیس کو قرار دے دیا
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے استقبال کا منصوبہوفاقی پولیس نے مظاہرین کو بھگو بھگو کر مارنے کا منصوبہ بنایا ہے
مزید پڑھ »
پاسپورٹس کے فوری حصول کیلیے عازمین حج کو نئی سہولت مل گئیڈی جی پاسپورٹس نے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کر دیا
مزید پڑھ »
پانچ واقعات جنھوں نے تاریخ بدل دیانہونے تاریخی واقعوں کا تذکرہ جنھوں نے وقت کے دھارے کو پلٹنے پر مجبور کر دیا
مزید پڑھ »