پیرس اولمپکس، بھارتی کھلاڑیوں کی تواضع کن کھانوں سے ہوگی؟

پاکستان خبریں خبریں

پیرس اولمپکس، بھارتی کھلاڑیوں کی تواضع کن کھانوں سے ہوگی؟
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 45 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

بھارتی ایتھیلیٹس اب پردیس میں بھی دیس کے مزے لے سکیں گے کیونکہ پیرس اولمپکس میں شریک کھلاڑیوں کو اب ان کے من پسند دیسی کھانے ملیں گے۔

ایشیائی ٹیمیں جب بھی یورپی یا مغربی ممالک جاتی ہیں تو ان کو سب سے بڑا مسئلہ کھانے کا ہوتا ہے کیونکہ انہیں اپنے من بھاتے چٹ پٹے کھانے نہیں ملتے لیکن رواں برس پیرس میں ہونے والے اولمپکس میں بھارتی کھلاڑی کو یہ مشکل پیش نہیں آئے گی کیونکہ انہیں اپنے من پسند کھانے کھانے کو ملیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی سفارشات قبول کرتے ہوئے پیرس اولمپک کے مینیو میں بھارتی پکوانوں کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ اس مینیو کی منظوری کے بعد اب اولممپک میں کھلاڑی دم میں پکے ہوئے باسمتی چاول، دال روٹی، آلو گوبھی، خصوصی چکن کا سالن اور مختلف طرح کی یخنیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

اس سلسلے میں شیوا کیشوان کو اولمپکس کے لیے بھارت کا ڈپٹی شیف ڈی مشن مقرر کیا گیا ہے جن کا کہنا ہے کہ یہ مینیو پیرس منتظمین کو انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ ان کی حالیہ میٹنگ کے دوران دیا گیا تھا۔ ہر ایک ڈش کو ماہر غذائیت نے منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی میٹنگ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے منعقد کی گئی تھی کہ ملک سے بہت دور ہائی پریشر مقابلوں کے دوران بھی بھارتی ایتھلیٹس اپنے گھر جیسا محسوس کریں۔کیشوان نے کہا کہ ایتھلیٹس متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ روٹی اور دال چاول جیسا سادہ کھانا بھی ان کے موڈ کو بہتر بنانے اور اعتماد کو بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

دنیا کے انتہائی سرد ترین خطے میں انوکھی ملازمت کی پیشکشدنیا کے انتہائی سرد ترین خطے میں انوکھی ملازمت کی پیشکشملازمت کی مدت رواں سال نومبر سے مارچ 2025 تک ہوگی
مزید پڑھ »

کون سے کھانے سر کی خشکی کا باعث بنتے ہیں؟کون سے کھانے سر کی خشکی کا باعث بنتے ہیں؟اگر آپ سر کی خشکی کو دور کرنا چاہتے ہیں تو شوگر، سوڈا جیسے کھانوں سے گریز کریں
مزید پڑھ »

اسکول پرنسپل کا خاتون ٹیچر پر بدترین تشدد، ویڈیو وائرلاسکول پرنسپل کا خاتون ٹیچر پر بدترین تشدد، ویڈیو وائرلپرنسپل کا یہ حیران کن فعل اس وقت منظر عام پر آیا جب اس واقعے کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی اور تیزی سے وائرل ہوگئی
مزید پڑھ »

’’پہلے اپنی بیویوں کی انڈین ساڑھیوں کو آگ لگاؤ‘‘، بنگلہ دیشی وزیراعظم کا اپوزیشن کو مشورہ’’پہلے اپنی بیویوں کی انڈین ساڑھیوں کو آگ لگاؤ‘‘، بنگلہ دیشی وزیراعظم کا اپوزیشن کو مشورہبنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپوزیشن لیڈر کی جانب سے بھارتی مصنوعات بائیکاٹ مطالبے پر جواب دیا ہے کہ پہلے اپنی بیویوں کی انڈین ساڑھیوں کو آگ لگاؤ۔
مزید پڑھ »

اب تک کے سب سے بڑے ریئلٹی شو کی میزبانی کون کرنے جارہا ہے؟اب تک کے سب سے بڑے ریئلٹی شو کی میزبانی کون کرنے جارہا ہے؟مشہور یوٹیوبر اب تک کے سب سے بڑے ٹی وی ریئلٹی شو کی میزبانی کرنے جارہے ہیں جسی کی انعامی رقم ملین ڈالر ہوگی۔
مزید پڑھ »

لازمی نہیں میسیج کرنیوالے کرکٹرز غیر شادی شدہ ہوں: نوال سعید کی کرکٹرز کے میسیجز پر گفتگولازمی نہیں میسیج کرنیوالے کرکٹرز غیر شادی شدہ ہوں: نوال سعید کی کرکٹرز کے میسیجز پر گفتگومیرا خیال ہے کہ لوگ اداکاروں سے زیادہ کھلاڑیوں اور ایتھیلیٹس کو آئیڈیلائز کرتے ہیں لہٰذا انہیں ایسے میسیجز نہیں کرنے چاہیے: اداکارہ کی پروگرام میں گفتگو
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-21 01:14:11