برطانیہ کے لیے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن فروری میں بحال ہونے کا امکان ہے، ذرائع
یورپ میں پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی برطانیہ کی عائد پابندی ہٹانے کیلئے متحرک ہوگئی۔
ذرائع سول ایویشن اتھارٹی کے مطابق برطانوی ڈپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ کا وفد رواں ماہ کے وسط میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ برطانیہ کے لیے پی آئی اے کا براہ راست فلائٹ آپریشن فروری میں بحال ہونے کا امکان ہے۔ برطانوی سول ایوی ایشن کی ٹیم 15 سے 17 جنوری2025ء کو کراچی پہنچے گی۔ سی اے اے نے برطانوی ہوا بازی سے رابطہ کر کے سیکورٹی آڈٹ میں استثنی کے لئے درخواست دی۔ برطانوی ڈی ایف ٹی نے استثنی کے لئے رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے سی اے اے کی مینول رپورٹ پر اعتماد کا اظہارکیا۔ برطانوی ہوا بازی کی ٹیم رسمی طور پر سی...
برطانوی ڈی ایف ٹی کی ٹیم پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کا آڈٹ پہلے ہی کرچکی ہے جس پر پی آئی اے اور سی اے اے نے کامیابی حاصل کی تھی۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار ذاتی طور پر برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی بروقت بحالی کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اور حفاظتی ٹیموں کی قیادت کر رہے ہیں۔ ۔سول ایوی ایشن ڈی ایف ٹی کے وفد کو بریفنگ دے گا۔ قوی امید ہے کہ پی آئی اے پر سے برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں پر سے پابندی فروری میں ختم کردی جائے گی۔ پی آئی اے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔ ذرائع پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں مانچسٹر کیلئے براہ راست پروازیں شروع کی جائیں گی۔ دوسرے مرحلے میں لندن اوردیگر شہروں کیلئے پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ پی آئی اے یورپ اور برطانیہ کیلئے اپنے بوئنگ777طیارے آپریٹ کرے گا۔Jan 01, 2025 02:47 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
یورپی یونین کے بعد برطانیہ کے لیے بھی پروازیں کھلنے کی راہ ہموارامید ہے برطانیہ کے لیے پروازیں مارچ سے شروع ہوجائیں گی، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی
مزید پڑھ »
یورپی یونین کے بعد برطانیہ کیلیے بھی پی آئی اے کی پروازیں بحال ہونے کی امیدامید ہے کہ برطانیہ کی لیے پروازیں مارچ سے شروع ہو جائیں گی، ڈی جی سول ایوی ایشن
مزید پڑھ »
پروازوں کے کرائے میں کمی متوقع ہے، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹییورپ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی ختم کرنے کے لیے تین سال سے زیادہ عرصہ کاوشیں کی گئیں، نادر شفیع ڈار
مزید پڑھ »
پی آئی اے پروازوں میں کھانے کی کیفیت پر عدم اطمینانقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے پی آئی اے کی پروازوں میں ملنے والی فوڈ کوالٹی کو انتہائی غیرمعیاری قرار دیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے.
مزید پڑھ »
اچکزئی کی پی ٹی آئی سے سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنے کی اپیلبات چیت سے مسائل کا حل نکلے تو اس سے اچھی کوئی اور بات نہیں ہے: سربراہ پی کے میپ محمود خان اچکزئی
مزید پڑھ »
انٹرنیٹ مسائل: ایلون مسک کی اسٹار لنک کو پاکستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیر مملکت برائے آئی ٹییکم جنوری سے وی پی این کی لائسنسنگ شروع کر دیں گے، وی پی این کی لائسنسنگ سے مسئلہ حل ہو جائے گا: چیئرمین پی ٹی اے
مزید پڑھ »