پی آئی اے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے متحرک

TRAVELS خبریں

پی آئی اے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے متحرک
TRAVELPIABRITAIN
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 47 sec. here
  • 8 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 43%
  • Publisher: 53%

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) برطانیہ کی عائد پابندی ہٹانے کے لیے متحرک ہوگئی ہے جس کے بعد یورپ میں پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی بحالی ہوگئی ہے۔

یورپ میں پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) برطانیہ کی عائد پابندی ہٹانے کیلئے متحرک ہوگئی۔ ذرائع سول ایویشن اتھارٹی کے مطابق برطانوی ڈپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ ( بی ڈی ایف ٹی) کا وفد رواں ماہ کے وسط میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ برطانیہ کے لیے پی آئی اے کا براہ راست فلائٹ آپریشن فروری میں بحال ہونے کا امکان ہے۔ برطانوی سول ایوی ایشن کی ٹیم 15 سے 17 جنوری2025ء کو کراچی پہنچے گی۔ سی اے اے نے برطانوی ہوا بازی سے رابطہ کر کے سیکورٹی آڈٹ میں استثنی کے لئے

درخواست دی۔ برطانوی ڈی ایف ٹی نے استثنی کے لئے رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے سی اے اے کی مینول رپورٹ پر اعتماد کا اظہارکیا۔ برطانوی ہوا بازی کی ٹیم رسمی طور پر سی اے اے اور پی آئی اے کا سیفٹی آڈٹ کرے گی۔ برطانوی ڈی ایف ٹی کی ٹیم پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کا آڈٹ پہلے ہی کر چکی ہے جس پر پی آئی اے اور سی اے اے نے کامیابی حاصل کی تھی۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار ذاتی طور پر برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی بروقت بحالی کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اور حفاظتی ٹیموں کی قیادت کر رہے ہیں۔ ۔سول ایوی ایشن ڈی ایف ٹی کے وفد کو بریفنگ دے گا۔ قوی امید ہے کہ پی آئی اے پر سے برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں پر سے پابندی فروری میں ختم کردی جائے گی۔ پی آئی اے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔ ذرائع پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں مانچسٹر کیلئے براہ راست پروازیں شروع کی جائیں گی۔ دوسرے مرحلے میں لندن اوردیگر شہروں کیلئے پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ پی آئی اے یورپ اور برطانیہ کیلئے اپنے بوئنگ777طیارے آپریٹ کرے گا

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

TRAVEL PIA BRITAIN DIRECTFLIGHTS CAA SECURITYAUDIT

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پی آئی اے کی پرواز 4 برس بعد پیرس کیلئے اڑان بھرنے کو تیارپی آئی اے کی پرواز 4 برس بعد پیرس کیلئے اڑان بھرنے کو تیارترجمان پی آئی اے نے پروازں کی بحالی کے لیے تیاریاں مکمل ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہفتے میں دو پروازیں شیڈول ہیں
مزید پڑھ »

پی آئی اے کی برطانیہ پروازوں سے پابندی ہٹوانے کیلیے سول ایوی ایشن اتھارٹی متحرکپی آئی اے کی برطانیہ پروازوں سے پابندی ہٹوانے کیلیے سول ایوی ایشن اتھارٹی متحرکبرطانیہ کے لیے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن فروری میں بحال ہونے کا امکان ہے، ذرائع
مزید پڑھ »

مذاکرات کیلئے حکومت سے خود رابطہ، پی ٹی آئی اپنے پیشگی مطالبات سے پیچھے بھی ہٹ گئیمذاکرات کیلئے حکومت سے خود رابطہ، پی ٹی آئی اپنے پیشگی مطالبات سے پیچھے بھی ہٹ گئیمفاہمت کی فضا پیدا کرنے کے لیے پی ٹی آئی کی مذاکراتی پیشکش قبول کی، پی ٹی آئی 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن چاہتی ہے: حکومتی ذرائع
مزید پڑھ »

جاپان پاکستان کو سیلاب زدہ علاقوں میں صحت کے لیے امداد فراہم کرے گاجاپان پاکستان کو سیلاب زدہ علاقوں میں صحت کے لیے امداد فراہم کرے گاپاکستان اور جاپان کے درمیاں معاہدے کے تحت، سیلاب زدہ علاقوں میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے 2.85 کروڑ امریکی ڈالر کی امداد فراہم کی جائے گی۔
مزید پڑھ »

پی ٹی آئی، جمہوریت کی بحالی کے لیے مذاکرات کرنا چاہتی ہےپی ٹی آئی، جمہوریت کی بحالی کے لیے مذاکرات کرنا چاہتی ہےبی آر ڈاکٹر سیف کے مطابق پی ٹی آئی ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے با مقصد مذاکرات کرنا چاہتی ہے اور اس مقصد کے لئے تمام اپوزیشن جماعتوں کا اکٹھا ہونا ضروری ہے۔
مزید پڑھ »

آپ لوگوں کو لے کر جاتے ہیں مگر چھوڑکر بھاگ جاتے ہیں، جج کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہآپ لوگوں کو لے کر جاتے ہیں مگر چھوڑکر بھاگ جاتے ہیں، جج کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہپشاور ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی سمیت پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے سماعت ہوئی
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-20 23:34:24