پی ٹی آئی کا پھر نئے سی ای سی کی تقرری کا عمل شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان خبریں خبریں

پی ٹی آئی کا پھر نئے سی ای سی کی تقرری کا عمل شروع کرنے کا مطالبہ
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 62 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 28%
  • Publisher: 53%

حکومت اپنے مفادات کے تحفظ کیلیے تمام ریاستی اداروں کو نقصان پہچانے پر تلی ہوئی ہے، شیخ وقاص اکرم

پی ٹی آئی نے ن لیگ حکومت پر ایک بار پھر زور دیاہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے پیچھے چھپنے کے بجائے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا عمل فوری شروع کرے۔

پی ٹی آئی نے دوسری بار نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا عمل شروع کرنے کی یاددہانی کرائی ہے، ادھر حکومت نے اس اہم آئینی عہدے پر تقرری کیلیے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈروں کے خطوط پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جن میں وزیراعظم پر نئے چیف اور دو ارکان کی تقرری کا عمل شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے سکندر سلطان راجہ کو ملک کی انتخابی تاریخ کی متنازعہ ترین شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا دھبہ ان پرہمیشہ دھبہ رہے گا، ان کے عہدہ کی معیاد 26 جنوری کو ختم ہوچکی، وہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت نئے چیف کی تقرری تک فرائض کی ادائیگی جاری رکھ سکتے ہیں، حکومت الیکشن کمیشن کو مزید نقصان پہنچانے سے گریز کرے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت اپنے مفادات کے تحفظ کیلیے تمام ریاستی اداروں کو نقصان پہچانے پر تلی ہوئی ہے، اس اہم آئینی ادارے کی گرتی ساکھ کی بحالی کیلیے ایک غیر جانبداراور بے داغ شخص کی فوری بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری یقینی بنائی جائے۔ انھوں نے کہا کہ عوام چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی اور اس فراڈ کے ذمہ داران، سہولت کاروں اور مستفید ہونیوالوں کی جوابدہی کے تک چین نے نہیں بیٹھیں گے۔ عمر ایوب سپیکر قومی اسمبلی اور شبلی فراز چیئرمین سینیٹ کو نئے چیف الیکشن کمشنر کی فوری تقرری کیلیے خطوط لکھ چکے ہیں جن کا...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

رونالڈو آرمی چیف گول پہ گول کررہے ہیں، فیصل واوڈارونالڈو آرمی چیف گول پہ گول کررہے ہیں، فیصل واوڈاپیکا کا رونا پڑا ہے، اس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین پی ٹی آئی کا ہے
مزید پڑھ »

پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش نہ کیں: سینیٹر عرفان صدیقیپی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش نہ کیں: سینیٹر عرفان صدیقیمذاکرات میں مشکلات کی خدشات، پی ٹی آئی سے لاپتہ افراد کی فہرست کا مطالبہ
مزید پڑھ »

آئی جی سندھ نے سی ٹی ڈی اور سی پیک پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹا دیاآئی جی سندھ نے سی ٹی ڈی اور سی پیک پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹا دیاآئی جی سندھ نے سی ٹی ڈی اور سی پیک میں تعینات پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے اور ان کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھ »

صائم ایوب کو علاج کیلئے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہصائم ایوب کو علاج کیلئے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہچیئرمین پی سی بی کا اوپنر کو فون، خیریت دریافت کی
مزید پڑھ »

صدر ایف پی سی سی آئی کا شرح سود میں 500بیسس پوائنٹس کمی کا مطالبہصدر ایف پی سی سی آئی کا شرح سود میں 500بیسس پوائنٹس کمی کا مطالبہ،اسٹیٹ بینک کے پاس پالیسی ریٹ 8فیصد پر لانے کی گنجائش ہے، صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز
مزید پڑھ »

چیمپئنز ٹرافی، آئی سی سی وفد آج پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کرے گاچیمپئنز ٹرافی، آئی سی سی وفد آج پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کرے گاواضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے آئی سی سی کا چوتھا وفد پاکستان کا دورہ کررہا ہے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-19 12:24:15