عمر ایوب خان اور بیرسٹر گوہر کی موجودگی میں ارکان نے قیادت کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کیا: ذرائع
. فوٹو فائلذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آپسی لڑائیوں اور اختلافات پر ممبران نے کھل کر گفتگو کی، عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کی موجودگی میں ارکان نے قیادت کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق ایک ممبر نے انکشاف کیا کہ عمر ایوب کے استعفیٰ دیتے ہی متبادل پنجاب سے لانے کی کوششیں شروع ہو گئیں۔ ذرائع کا بتانا ہے ارکان نے رائے دی کہ شیخ وقاص اکرم کو عمر ایوب کے متبادل کے طور پر سامنے لایا جا رہا ہے، اسد قیصر قیادت کے ہمراہ پارٹی کے اختلافات اور مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کریں۔ذرائع کا کہنا ہے پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے رائے دی کہ نئی پالیسی بنا کر آپسی نفرتوں کو ختم کیا جائے، بیرسٹر گوہر علی، عمر ایوب اور زرتاج گل نے پارٹی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کے لیے کوششوں پر اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق ممبران نے رائے دی کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں غیر متعلقہ تمام افراد کا داخلہ روکا جائے، جب اجلاس ہو رہا ہو تو موبائل یا کیمرہ استعمال ہوتا ہے جس سے خبریں باہر چلی جاتی ہیں، ایسی تمام چیزوں کا استعمال بھی فوری روکا جائے جس سے پارٹی کے اندر کی خبریں باہر جاتی ہیں۔فنانس بل میں ترامیم قومی اسمبلی میں پیش، پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافہ بھی شامل
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آئندہ کوئی بھی پوسٹ بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگی، علی محمد خانبانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل سے متنازع ٹویٹ پر پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے، رہنما تحریک انصاف
مزید پڑھ »
وزیر اعظم کا ن لیگ کو بجٹ سے متعلق پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینے کی ہدایتوزیر اعظم نے پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو بجٹ اجلاس میں بھرپورحصہ لینے، تجاویز پیش کرنے اور بجٹ سے متعلق جھوٹ اور پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھ »
پیپلز پارٹی کا بجٹ منظوری میں حکومت کی حمایت کا فیصلہاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ منظوری میں حکومت کی حمایت کا فیصلہ کر لیا۔بلاول بھٹو نے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں پارلیمانی پارٹی کو حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی۔ پارلیمانی پارٹی کو حکومت سے طے شدہ معاہدے پر اعتماد میں لیا گیا۔پیپلز پارٹی رہنما نوید قمر نے کہا کہ پارٹی وفاقی بجٹ کو...
مزید پڑھ »
بیرسٹر گوہر کا اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز پر اظہار برہمی، پارٹی اجلاس کی ...اسلا م آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے گلے شکوے کیے جب کہ بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں پر اظہار برہمی بھی کیا۔ لاہور میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر اور بیرسٹر گوہر کی زیر قیادت اجلاس ہوا۔ جس میں اراکین پنجاب...
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی نے انتخابی نشان واپس لینےکا الیکشن کمیشن کا اختیار چیلنج کر دیاپی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست میں استدعا
مزید پڑھ »
ہتک عزت قانون بننا ہی تھا، اس میں پیپلز پارٹی کا کوئی حصہ نہیں: گورنر پنجاب سلیم حیدرپیپلز پارٹی کے ایم پی ایز نے اس قانون کے موقع پر کارروائی کا بائیکاٹ کیا تھا: سلیم حیدر کی دبئی میں صحافیوں سے گفتگو
مزید پڑھ »