سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے چاہت فتح علی خان نے لاہور میں اپنی میوزک اکیڈمی کھولنے کا اعلان کیا ہے جو گلوکاری اور اداکاری کی تربیت پیش کرے گی۔
مزاحیہ انداز اور بےسُری گائیکی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے چاہت فتح علی خان نے اپنی میوزک اکیڈمی بنانے کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں چاہت فتح علی خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی لاہور میں ’ چاہت فتح علی خان اکیڈمی‘ کھولنے جا رہے ہیں، جہاں گلوکاری کے ساتھ اداکاری کی تربیت بھی دی جائے گی۔ میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ خود کو سنگل کہتے ہیں، تو وہ کس قسم کی لڑکی سے شادی کریں گے؟ اس پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ وہ میزبان جیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور
پچھلے ایک سال سے ان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان میڈم نور جہاں کے مشہور گانے ’بدو بدی‘ کے ریمیک کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے۔ اگرچہ انہیں اکثر اپنے گانوں پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن ان کے منفرد اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے ان کے مداحوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے
چاہت فتح علی خان میوزک اکیڈمی لاہور گلوکاری اداکاری
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چاہت فتح علی خان نے متھیرا کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلانسوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان نے اداکارہ متھیرا کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔ متھیرا نے چاہت پر ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا لیکن چاہت نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہیں بلکہ متھیرا نے ان کی کمر پر ہاتھ رکھا تھا۔
مزید پڑھ »
خاتون میزبان کو بار بار شادی کی پیشکش، چاہت فتح علی خان پھر تنقید کی زد میں آگئےمیزبان کی مودبانہ معذرت کے بعد بھی چاہت فتح علی خان باز نہ آئے
مزید پڑھ »
سائنس و ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کی ضرورتچین نے گزشتہ دنوں خلا میں ایک سولر پاور اسٹیشن بنانے کا اعلان کیا ہے
مزید پڑھ »
خوشحال خان نے باکسنگ میں بھی فتح حاصل کیپاکستانی اداکار خوشحال خان نے لاہور میں منعقد ہونے والے عالمی باکسنگ مقابلے میں بشر خان کو شکست دیتے ہوئے باکسنگ کی دنیا میں بھی اپنی موجودگی کا اعلان کیا۔
مزید پڑھ »
ماتھیرا کا چاہت فتح علی خان پر الزاممشہور ٹی وی میزبان ماتھیرا نے چاہت فتح علی خان پر جس پر حملہ کا الزام لگایا ہے اس پر خاموشی توڑ دی ہے۔ یہ واقعہ ماتھیرا کے 21mm شو کے ایک اپیزڈ میں پیش آیا تھا اور اس کے بعد آن لائن میں بے دریغ ہلچل مچ گئی ہے۔ واقعے کے پیچھے پردہ کے فوٹیج کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں چاہت فتح علی خان پروفیسیل حدود کو عبور کرتا نظر آ رہا ہے، جس سے ماتھیرا واضح طور پر ناراض نظر آ رہی ہے۔ اس ویڈیو نے شخصى حدود اور بے عزتی کے بارے میں وسیع پیمانے پر بحث چھڑوائی ہے۔
مزید پڑھ »
چاہت فتح علی خان کے ساتھ وائرل ویڈیو : متھیرا کا سخت ردعمل سامنے آگیابے باکی کو غلط انداز میں لینا یا ان کی ذاتی حدوں کو پار کرنا ناقابل قبول ہے، اداکارہ
مزید پڑھ »