اسلام آباد،بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)معاون خصوصی صحت ظفر مرزا کا کہنا ہے چین
میں موجود پاکستان طلباءمیں چند روز کے دوران تشویش بڑھی ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس غوث محمد نیازی کی زیر صدارت ہوا جس میں معاون خصوصی صحت نے بریفنگ دی۔ظفر مرزا نے بتایا کہ اس وقت تک ملک میں کرونا وائرس کا ایک بھی مریض نہیں ہے، پاکستان میں کرونا وائرس سے بچائو کیلئے انتظامات مکمل ہیں اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔لاہورہائیکورٹ،ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے کے ترمیمی قانون کی منظوری کی درخواست...
چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طالبعلموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ وہاں رہنے والے پاکستانیوں کا پورا خیال کیا جا رہا ہے، مزید پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا۔ظفر مرزا نے بتایا کہ چین سے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن معطل نہیں کیا گیا بلکہ پاکستان میں رسک دیکھ کر اقدامات کیے گئے، سوچنے سمجھنے کے بعد فلائٹ نہ بند کرنے کا اعلان کیا۔لاہور اسلام آباد میں چین سے فلائٹ آرہی ہیں لیکن کچھ فلائٹ پر کنٹرول کیا ہے اور چینی حکومت سے معاہدہ ہوا ہے کہ ووہاں سے آنے والے...
ان کا کہنا تھا 23 جنوری کو اس حوالے سے بتا دیا تھا کہ یہ وائرس خطرناک ہو سکتا ہے، چینی حکومت کسی کو بھی اجازت نہیں دے رہی کہ ووہان سے کوئی بھی شخص دوسرے ملک جائے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ 620 طلباءووہان میں موجود ہیں، تمام طالبعلموں سے رابطے میں ہیں، طلباءبہت پریشان ہیں، میں نے اور زلفی بخاری نے 16 طلباءکیساتھ بات کی، گزشتہ تین سے چار روز سے طلباءمیں تشویش زیادہ بڑھ گئی ہے کیونکہ جن ہو میڈیکل یونیورسٹی میں پاکستانی طلباءپڑھ رہے ہیں اور یونیورسٹی کے قریب مریضوں کو رکھا گیا ہے جس پر تشویش میں...
علاوہ ازیں چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور عالمی ادارہ صحت نے وبا کو دنیا کیلئے بڑا خطرہ قرار دیدیا۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق متاثرہ صوبے ہوبئی میں مزید 94 افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد 1113 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 44653 ہو گئی ہے۔ادھر ٹوکیو کی بندرگاہ پر لنگر انداز ڈائمنڈ پرنسز نامی بحری جہاز میں بھی مزید 39 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد 3700 مسافروں پر مشتمل جہاز میں موجود متاثرہ افراد کی تعداد 175 ہو گئی...
ادھر عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو کووڈ 19 کا نیا نام دے دیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈانوم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ باوجود اس کے کہ کورونا کے 99 فیصد کیسز چین میں ہیں، وبا دنیا کیلئے سنگین خطرہ قرار ہے اور وائرس کے اثرات دہشت گردانہ کارروائیوں سے زیادہ سنگین ہو سکتے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کرونا وائرس سے صورتحال سنگین: چین میں ایک ہی دن میں مزید 242 افراد ہلاک
مزید پڑھ »
چین میں کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ہوٹل میں روبوٹ کام کرنے لگےچین میں کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ہوٹل میں روبوٹ کام کرنے لگے China CoronaVirus Hotels Robots Deployed
مزید پڑھ »
چین میں موجود ہر پاکستانی شہری کا خصوصی خیال رکھا جائے، وزیراعظم کی ہدایتاسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کے معاملے پر ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین میں موجود ہر پاکستانی شہری کا خصوصی خیال رکھا جائے۔
مزید پڑھ »
چین ، ہوبے میں کورونا وائرس کے 1638نئے مریضوں کی تصدیقچین ، ہوبے میں کورونا وائرس کے 1638نئے مریضوں کی تصدیق China Hubei NewCasesReported CoronavirusOutbreak InfectiousDisease
مزید پڑھ »
چین میں کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 11 سو 15 ہوگئیچین میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 11 سو 15 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے قومی صحت کمیشن کے مطابق پورے ملک میں کروناوائرس سے
مزید پڑھ »
چین میں کورونا وائرس سے مزید 242افراد ہلاک،اموات 1351ہوگئیںجان لیوا وائرس سے ہلاکتیں 1300 سے تجاوز تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates coronvirus
مزید پڑھ »