اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش کرنے والے برطانوی چیف انویسٹی گیشن آفیسر کا بیان قلمبند کرتے ہوئے جرح بھی مکمل کر لی گئی۔ اہم ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ آئندہ سماعت پر ویڈیو لنک گواہان کی فہرست طلب کر لی گئی۔
تفصیل کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں لندن میں قتل ہونے والے ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران لندن پولیس کے چیف انویسٹی گیشن افسر سٹیورڈ گرین وے، سارجنٹ اور کانسٹیبل نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا جبکہ وکیل صفائی کی جانب سے گواہ پر جرح بھی مکمل کر لی گئی۔
برطانیہ میں چیف انویسٹی گیشن آفیسر سٹورڈ گرین وے نے عدالت میں ریکارڈ پیش کرایا جس میں انگلیوں کے نشان، واقعے کی ویڈیوز، ملزم کی برطانیہ پہنچنے سے متعلق دستاویزات، تعلیمی ریکارڈ، کالج حاضری اور ای میلز شامل ہیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ عمران فاروق کیس کی تفتیش کا نام “آپریشن ہیسٹار “ رکھا گیا تھا۔ گواہ سٹوورڈ گرین وے کے بیان کے بعد اصل دستاویزات برطانوی تفتیشی ٹیم کو واپس کر دی گئیں۔ اصل دستاویزات واپس کرنے پر وکیل صفائی نے اعتراض کیا جسے ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا۔
دیگر تمام برطانوی گواہان کا بیان ویڈیو لنک پر قلمبند کیا جائے گا۔ ویڈیو لنک سے کس کس گواہ کا بیان قلمبند کرنا ہے؟ عدالت نے ایف آئی اے سے پانچ دسمبر کو فہرست طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
دادو میں 11 سال کی بچی کو کاری قرار دے کر سنگسار کر دیا گیاسندھ کے ضلع دادو میں جوہی کے علاقے میں کاروکاری کے الزام میں گیارہ سال کی بچی کو بے دردی سے سنگسار کر دیا گیا۔
مزید پڑھ »
پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ ممبر منتخب
مزید پڑھ »
’عمران خان کے جھوٹے دعوے صرف ”الہ دین کا چراغ “ہی پورے کر سکتا ہے‘ترجمان ن لیگ نے جھوٹے دعوے پورے کرنے والے کا بتادیا تفصیلات جانیئے:AajUpdates AajNews
مزید پڑھ »
وہاب ریاض کی تازہ ٹویٹ نے حیران کر دیا ، کیا لکھا ؟ جان کر آپ بھی کہیں گے پاکستانی کرکٹ کھیلنے کے علاوہ سب کر سکتے ہیںلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے فاسٹ باولر وہاب ریاض ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی
مزید پڑھ »
انسانی ہمدردی کی بنیادوں پرنوازشریف کوباہر جانے دیا، عمران خانتفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میڈیکل بورڈز کہہ رہےتھے نوازشریف کی طبیعت خراب ہے اس لیے انہیں باہر جانے دیا، نوازشریف اب باہرگئےہوئےہیں تو رپورٹس آجائیں گے اور شایدعدالت کہہ چکی ہے ہر 2 ہفتےبعدرپوٹس آئیں گی۔
مزید پڑھ »
عمران خان کی قیادت میں چوروں کا مافیا ملک پر مسلط ہے: مریم اورنگزیباسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب کی قیادت میں چالیس چوروں کا مافیا ملک پر مسلط ہے۔
مزید پڑھ »