کارکردگی کا سب سے بڑا صلہ عوام کی محبت ہے، فواد عالم تفصیلات جانئے: DailyJang
پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کا کہنا ہے کہ ا ن کی کارکردگی کا سب سے بڑا صلہ عوام کی محبت ہے جو ان کی پرفارمنس پر ان کے حق میں باتیں کرتے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فواد عالم سے جب پوچھا گیا کہ کیا کبھی یہ نہیں سوچا کہ پرفارمنس کا کوئی صلہ نہیں مل رہا تو کیوں نہ سب کچھ چھوڑ دوں تو34 سالہ بیٹسمین نے کہا کہ ان کا سب سے بڑا صلہ یہی ہے کہ سب ان کیلئے بات کرتے ہیں، اگر وہ پرفارم نہیں کررہے ہوتے تو کوئی ان کا نام بھی نہیں لیتا۔ فواد عالم نے قائد اعظم ٹرافی میں سدرن پنجاب کیخلاف ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے اپنے فرسٹ کلاس کیرئیر کے 12 ہزار رنز بھی مکمل کئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی خیالات آتےہیں لیکن یہی بات انہیں حوصلہ دیتی ہے کہ لوگ ان کی سپورٹ میں ہیں۔ فواد نے کہا کہ وہ اتنے بڑے پلیئر نہیں کہ سلیکٹرز یا بورڈ سے جاکر یہ سوال کریں، کبھی ساتھی کرکٹرز سے بات ہوتی بھی ہے تو بظاہر سب ٹھیک لگتا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ٹیم سے نظر انداز فواد عالم کی ڈومیسٹک کرکٹ میں ایک اور ڈبل سنچری
مزید پڑھ »
کرکٹر فواد عالم کی حمایت میں فہد مصطفی پی سی بی پر برس پڑےکرکٹر فواد عالم کی حمایت میں فہد مصطفی پی سی بی پر برس پڑے Pakistan Actor FahadMustafa Cricketer FawadAlam PakistanCricketBoard fahadmustafa26 iamfawadalam25 TheRealPCBMedia
مزید پڑھ »
لوگوں کا پیار ہی میری حوصلہ افزائی کے لیے کافی ہے، فواد عالم’میرے والد مجھے فائٹر کہہ کر بلاتے ہیں’ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
امریکی سفیر کا NDS سےسماجی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہامریکی سفیر کا NDS سےسماجی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »