ارش شہریوں کیلئے مصیبت بن گئی، پانی گھروں میں داخل
کراچی: کراچی میں جاری بارش شہریوں کیلئے مصیبت بن گئی، شارع فیصل، بہادر آباد، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ پر پھر پانی جمع ہو گیا، قیوم آباد چورنگی کے قریب گھر ڈوب گئے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں پھر بارش، ہر طرف پانی ہی پانی سے روزمرہ معمولات درہم برہم ہو گئے۔ شارع فیصل، بہادر آباد، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، جمشید روڈ، جہانگیر روڈ اور گرومندر میں رات گئے بادل جم کر برسے جس سے کورنگی، ملیر اور کازوے پر سیلاب آ گیا، سڑکیں ڈوب گئیں، قیوم آباد چورنگی کے اطراف بھی بارش کا پانی تاحال جمع ہے۔ کورنگی بھٹائی کالونی مکمل زیر آب آ گئی، مساجد اور گھروں کو جانے والے راستے بند ہو گئے، لوگوں کی زندگی اجیرن...
بارش کے باعث پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی کی فرنیچر مارکیٹ میں بھی پانی آ گیا، سٹی کورٹ اور کے ایم سی ہیڈ آفس کے باہر بھی پانی موجود ہے۔ شہر میں چار روز کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد گیارہ ہو گئی، اہلخانہ نے اعلیٰ حکام سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ کے الیکٹرک ترجمان کی جانب سے محض روایتی تعزیت کرنے کے علاوہ اب تک اہلخانہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا جاسکا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی میں بارش کی ہیٹ ٹرک، کئی علاقوں میں پانی جمعگرین لائن منصوبے کی تعمیرات کے باعث ضلع وسطی کے برساتی نالے بارہ مقامات پر بند ہیں، جس کی وجہ سے ناگن چورنگی کی شاہراہ پھر دریا بن گئی۔
مزید پڑھ »
کراچی میں آج بھی تیز بارش کا امکانبارش کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
کراچی میں بارش، کرنٹ لگنے سے بچے سمیت 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئےکراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ صوبائی وزیر توانائی نے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
مزید پڑھ »
کراچی، سب سے زیادہ بارش کس علاقے میں ہوئی؟کراچی، سب سے زیادہ بارش کس علاقے میں ہوئی؟ ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
کراچی میں دوسرے روز بھی بارش، 7 افراد جاں بحق - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
کراچی میں پھر طوفانی بارش، سڑکیں تالاب بن گئیں، 7 افراد جاں بحق - ایکسپریس اردودو روز کے دوران شہر میں 162 ملی میٹر (6 انچ) بارش ریکارڈ، ہفتے کو بھی گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کی پیش گوئی
مزید پڑھ »