محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں سردی کا پیشاؤ کیا ہے جبکہ کراچی کی آلودہ فضا بھی اہم چیلنج بن چکی ہے۔
کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 10.
5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا شمال مشرق سےچلنےوالی ہواکی رفتار8 سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے۔ دوسری جانب کراچی کی فضا مضر صحت ہے کراچی آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ائیرکوالٹی انڈیکس 214 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کےشمالی اضلاع سمیت وادی کوئٹہ اورگردونواح میں مطلع ابرآلوداور موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کوئٹہ ، پشین، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے جبکہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا
WEATHER AIR QUALITY KARACHI POLLUTION COLD
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان میں سردی کی شدت میں اضافہآئندہ چند روز میں پاکستان میں سردی کی شدت میں اضافہ کی پیش گوئی کی گئی ہے، جیسا کہ بادل برسانے والا سسٹم پاکستان سے نکل جانے کا نتیجہ ہے۔
مزید پڑھ »
کالجوں میں فرسودہ نظام بی ایس پروگرام شروع کرنے میں رکاوٹجامعہ کراچی کی تیار کردہ رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی ہے، جس میں کالجوں میں عدم سہولیات کی تفصیلات بتائی گئی ہیں
مزید پڑھ »
کراچی؛ تیز ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی، چند روز تک سرد اور خشک موسم متوقعجمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »
کراچی میں سرد ترین راتگزشتہ رات کراچی میں سرد ترین رات رہی، آئندہ 24 گھنٹوں میں سردی کی شدت رہے گی۔
مزید پڑھ »
بلوچستان میں آج سے سردی کی غیر معمولی لہر کا امکان، کراچی میں بھی موسم سردگلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے
مزید پڑھ »
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کردیہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی
مزید پڑھ »