26 جون سے درجہ حرارت میں کمی آئی گی اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 یا 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے: چیف میٹرولوجسٹ
/ فائل فوٹوجیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ 2 روز سے ہیٹ ویو جیسی گرمی پڑ رہی ہے جس کا سلسلہ آج بھی برقرار رہے گا اور اس دوران درجہ حرارت 40 اور اس سے زائد ہوسکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 26 جون سے درجہ حرارت میں کمی آئی گی اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 یا 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے تاہم موسم گرم اور مرطوب ہی رہے گا اور جون کے آخری ہفتے میں بھی گرمی کی شدت رہے گی۔ شہر میں گرمی پڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ پچھلے 3 روز سے پڑنے والی گرمی کی وجہ کراچی کے جنوب مشرق میں انڈین گجرات اور بحیرہ عرب پر ہوا کا کم دباؤ تھا جس کی وجہ سے سمندری ہوائیں معطل رہیں اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا جب کہ کراچی میں 3 یا 4 جولائی سے مون سون بارش کا امکان ہے۔
سردار سرفراز نے مزید کہا کہ پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں آئندہ تین چار روز شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے، جنوبی پنجاب، بھکر، ڈی جی خان اور رحیم یار خان سمیت دیگر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ آج دوپہر 12 بجے شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری تک پہنچ گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے اور گرمی کی شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔ماہرین صحت نے شہریوں کو دھوپ میں باہر نہ نکلنے، پانی کے زیادہ استعمال اور ہلکے رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہننے کی ہدایت کی ہے’کے پی میں 12 برسوں سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور سب سے زیادہ دہشتگردی یہیں سے نکلتی ہے‘
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی میں شدید گرمی کے باعث 2 افراد جاں بحقآج بھی شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، گرمی کی شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد محسوس کی گئی: محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »
ملک بھر میں گرمی زوروں پر، سندھ میں آج پارا 47 تک جانےکا امکانآج لاہور میں 45، پشاور میں 42، اسلام آباد میں 40 جبکہ کوئٹہ میں 38ڈگری سینٹی گریڈ جتنی شدت کی گرمی محسوس کی جائے گی: محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »
فالج کا ’ہیٹ ویو‘ سے کیا تعلق ہے، ماہرین کا بڑا انکشافدنیا بھر میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گرمی کی شدت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں
مزید پڑھ »
انسانی جسم کس حد تک گرمی برداشت کرسکتا ہے؟ملک بھر کے کئی شہروں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے بدھ کے روز شہر کراچی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ ہوا جبکہ جمعرات کو گرمی
مزید پڑھ »
وزیراعلیٰ پنجاب کا صفائی عملے کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلانآپ نے مثالی خدمت کرکے ستھرا پنجاب کی نئی تاریخ رقم کی، شدید گرمی میں عوام کی خدمت قابل تعریف اور قابل فخر ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
مزید پڑھ »
اسلام آباد، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکےزلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی اور مرکز مشرقی افغانستان میں تھا، زلزلہ پیما مرکز
مزید پڑھ »