یہ اقدام پولیس افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹی کے دوران نگرانی کو مزید مؤثر بنائے گا، آئی جی سندھ
آئی جی سندھ نے شہر قائد سمیت اندرون سندھ کے تمام تھانوں کی مانیٹرنگ کو مزید موثر بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن کیمروں کی تنصیب کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
اس حوالے سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تھانوں کے مرکزی گیٹ، احاطے، ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کے کمروں، ڈیوٹی افسر و رپورٹنگ سینٹر روم اور لاک اپ میں بھی سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ضروری ہو گی۔ مراسلے میں مزید بتایا گیا کہ تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ تھانوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ موثر طریقے سے کی جائے۔
اس کے علاوہ ان کی فعالیت کی تصدیق کر کے رپورٹ آئی جی آپریشن روم سینٹرل پولیس آفس میں جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پولیس افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹی کے دوران نگرانی کو مزید مؤثر بنائے گا، جس سے تھانوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور عوامی تحفظ میں اضافہ ہو گا۔Jan 17, 2025 12:15 PMعمران خان کو 14، بشریٰ بی بی کو 7 سال قیدِ بامشقت کی سزا؛ 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ سنا دیا گیاسپریم کورٹ؛ جسٹس منصور علی شاہ کا 191 اے سے متعلق سماعت کا حکم نامہ جاریکراچی؛ کمسن صارم کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل، جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئےپاک بحریہ اور اطالوی بحریہ کے جہازوں کی خلیج...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آئی جی سندھ نے سی ٹی ڈی اور سی پیک پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹا دیاآئی جی سندھ نے سی ٹی ڈی اور سی پیک میں تعینات پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے اور ان کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھ »
راہول کمار قتل کیس: قاتل کو سی سی ٹی وی سے گرفتارکراچی میں قتل کیے جانے والے سول انجینئر راہول کمار کے قاتل کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
آئی سی سی وفد نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیاآئی سی سی کے 5 رکنی وفد نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور سہولتوں کا دورہ کیا۔
مزید پڑھ »
سندھ میں سرکاری لائن سے تیل چوری کیس میں سی ٹی ڈی نے ایف آئی اے کو خط لکھاکراچی: سندھ میں سرکاری لائن سے تیل چوری کیس میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے ایف آئی اے کو لکھےگئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملوث ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی جائے، ملزمان سرکاری آئل لائن سے تیل چوری کرکے فروخت میں ملوث ہیں۔ سی ٹی ڈی نے ملزمان کا مکمل ریکارڈ ایف آئی اے کو ارسال کیا ہے۔ خط کے مطابق ملزمان کے خلاف سندھ میں 5 برس کے دوران 23 مقدمات درج ہوئے ہیں۔
مزید پڑھ »
چیمپئنز ٹرافی 2025: کھلاڑیوں کے نام جمع کرنے کی تاریخآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شریک ٹیموں کو کھلاڑیوں کے نام آئی سی سی کے پاس جمع کرانے کی تاریخ 12 جنوری تک مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھ »
سندھ میں کم عمری میں شادی اور چائلڈ لیبر کا اعترافمحکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے سروے کے مطابق سندھ میں کراچی اور حیدرآباد میں کم عمری میں شادی اور چائلڈ لیبر کا اعداد و شمار بڑھتا جا رہا ہے۔
مزید پڑھ »