نامعلوم مسلح ڈکیتوں نے 3جنوری کی شب موبائل فون چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کیا تھا
کورنگی مدینہ کالونی میں موبائل فون چھینے کے دوران مزاحمت پر قتل کیے جانے والے نوجوان کے اہلخانہ نے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے، مقتول نوجوان 6 ماہ کے بیٹے کا باپ تھا۔
تفصیلات کے مطابق 3 جنوری کی شب زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی نمبر تین سیکٹر پچاس اے مدینہ کالونی میں گھر کے باہر نامعلوم مسلح ڈکیتوں نے موبائل فون چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 22 سالہ نوجوان ساحل مسیح ولد مرزا کو قتل کر دیا تھا، پولیس نے مقتول نوجوان کی اہلیہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی تھی۔
مقتول نوجوان کے اہلخانہ گزشتہ روز میت وصول کرنے کے لیے چھیپا سرد خانے پہنچے۔ اس موقع پر مقتول نوجوان کے کزن نے بتایا کہ مقتول ساحل کا تعلق پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے تھا اور تین سال قبل مقتول کی شادی ہوئی تھی جس کے بعد مقتول ساحل کراچی منتقل ہوگیا تھا اور کورنگی میں نجی فیکٹری میں صفائی کا کام کرتا تھا، مقتول 6 ماہ کے بیٹے کا باپ بھی تھا۔کزن نے مزید بتایا کہ جمعے کی شب مقتول گھر سے ڈیوٹی پر جانے کے لیے نکلا تو گھر کے باہر ڈکیت پہنچ گئے، انھوں نے ساحل سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تو ساحل نے...
انہوں نے بتایا کہ ڈکیتوں نے بہت زیادتی کی ہے، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ساحل کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ ساحل کی تدفین کورنگی کے مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔Jan 03, 2025 12:30 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی؛ شادی سے قبل ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ڈاکو اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرارمقتول کی دو ہفتے بعد شادی تھی گھر میں شادی کی تیاریاں جاری تھیں جبکہ مقتول 5 بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا
مزید پڑھ »
کراچی؛ دوران ڈکیتی نوبیاہتا دلہا کو قتل کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتارملزم سے قتل اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا
مزید پڑھ »
سندھ پولیس کی کارکردگی رپورٹ 2024سندھ پولیس نے سال 2024 میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے کیسز میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھ »
دھوراجی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، مقتول پاک فوج کا جوان اور دو بچوں کا باپ تھاپولیس نے اس واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کا شبہ ظاہر کیا ہے
مزید پڑھ »
البانیہ نے ٹک ٹاک پر ایک سال کیلئے پابندی لگا دیپابندی کا فیصلہ پلیٹ فارم پر ہونے والے جھگڑے کے بعد کم عمر نوجوان کے قتل پر کیا گیا
مزید پڑھ »
کراچی: اسپتال میں جاں بحق خاتون کے اہل خانہ نے سسرالیوں پر قتل کا الزام لگا دیاشوہر اور سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا پھر لاش نجی اسپتال لے گئے، اہلخانہ کا الزام
مزید پڑھ »