جمعے کو پارہ 38ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے
شہرقائد میں بلوچستان کی گرم شمال مغربی ہواؤں کے سبب حدت پھربڑھ گئی،جمعرات کوپارہ 39.2ڈگری سینٹی گریڈ رہا،نمی کاتناسب کم ہونے کے سبب اصل درجہ حرارت کے مساوی گرمی محسوس ہوئی، ۔
شہرمیں جمعرات کوبیک وقت دوقسم کے موسم ریکارڈ ہوئے،جس کے دوران رات سے صبح کے درمیان مختصروقت کے لیےموسم خنک رہا بعدازاں بیشتروقت بلوچستان کی گرم وخشک ہوائیں چلنے کے سبب درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوا اور دوپہر12بجے شہرکا درجہ حرارت 37ڈگری کوعبورکرگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.2ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہواجبکہ نمی کا تناسب 24فیصد رہا،نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب شہرکا ہیٹ انڈیکس اصل درجہ حرارت کے مساوی محسوس ہوا۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3روزکے دوران موسم گرم وخشک رہنے کی توقع ہے، دن کے پہلے نصف کے دوران ہواؤں کی سمت شمال مغربکی جانب سے رہےگی،تاہم شام کے وقت سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفرازکے مطابق ہواؤں میں نمی کاتناسب 20سے30فیصد کے درمیان ہونے کے سبب ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوں گی، ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق دیہی سندھ کے اضلاع سجاول،ٹھٹھہ،عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بھی درجہ حرارت 37 تا 39 ریکارڈ ہوسکتا ہے، صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔Oct 22, 2024خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سمندری طوفان ملٹن سے فلوریڈا میں تباہی، 10 افراد ہلاک، 30 لاکھ بجلی سے محرومطوفان کے دوران 205 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے درخت اور بجلی کے کھمبے گرگئے
مزید پڑھ »
پاکستان کے اِکْسپورٹز میں نمایاں اضافہ، تاہم تجارت میں کمی بڑھ رہی ہےف mali سال 2024 کے پہلے کوارٹر میں پاکستان کے اِکْسپورٹز میں 14.1 فیصد کی اضافت ہوئی، لیکن درآمدات میں تیزی سے اضافہ کے باعث تجارت میں کمی بڑھ رہی ہے۔
مزید پڑھ »
پی آئی اے کی ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز کچھ مسافروں کو چھوڑ کر وقت سے ڈھائی گھنٹے پہلے روانہپی کے 784 سات اکتوبر کو مقررہ وقت سے ڈھائی گھنٹے پہلے کراچی پہنچ گئی: ذرائع
مزید پڑھ »
بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل، بارش کی پیشگوئیکوئٹہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے خنکی میں اضافہ ہوگیا
مزید پڑھ »
’حکمرانوں‘ کے آبائی شہر ’لندن‘ سےزندگی میں پہلی بار ’لندن‘ آنے کا اتفاق ہوا تو اندازہ ہوا کہ اپنے کراچی میں...
مزید پڑھ »
اسلام آباد احتجاج میں پولیس نے کے پی حکومت کی مشینری، گاڑیوں اور عملے کو تحویل میں لے لیاکے پی سے لائی گئی مشینری اور عملے کے ذریعے اسلام آباد پر چڑھائی کی گئی، انہیں مقدمات میں بطور شواہد عدالت میں پیش کریں گے: ترجمان پولیس
مزید پڑھ »