کراچی: (دنیا نیوز) کپتان کے دور میں مہنگائی نے عوام کے چھکے چھڑا دیے ہیں۔ دو سالوں میں چینی کے ریٹس میں لگ بھگ 80 فیصد ، آٹا 70 فیصد اور کوکنگ آئل 68 فیصد مہنگا ہوگیا۔
عمران خان کے دور حکومت میں مہنگائی نے عوام کا بھرکس نکال دیا، دو سال کے دوران کراچی میں 41 روپے والا مل کا آٹا 70 روپے کلو ہوگیا۔ ماش کی دال 150 سے بڑھ کر 240 روپے کلو ہوگئی جبکہ چینی 56 سے بڑھ کر اپنی سینچری مکمل کرچکی ہے۔
لال مرچوں نے مہنگائی میں مزید تیزی پیدا کردی ہے کہ جن کے دام دو سال میں 300 سے بڑھ کر 900 روپے کلو تک پہنچ چکے ہیں کھانے پکانے کے تیل کا ایک لیٹر کا پاوچ اس عرصے میں 182 سے بڑھ کر 250 روپے تک پہنچ گیا۔ صرف یہی نہیں موجودہ دور حکومت میں بیف بغیر ہڈی کا 510 سے بڑھ کر 700 روپے کلو تک بکنے لگا۔ اس کے علاوہ سبزیوں کے ریٹس نے بھی عوام کی طبیعت ہری کردی دو سال قبل 32 روپے کلو بکنے والی پیاز آج 50 روپے کلو کے حساب سے عوام خرید رہے ہیں ،، آلو کے دام بھی دگنے ہوکر 60 روپے کلو تک پہنچ گئے۔
عوام کا کہنا ہے کہ بڑی بڑی گاڑیوں میں پھرنے والے مشیر و وزراء معیشت بہتر ہونے کے ڈنکے پیٹ رہے ہیں اور مفلسی سے تنگ لوگ خودکشی کرنے پرمجبور ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سپین کے شہر بارسلونا میں آتشزدگی کے نتیجے میں تین پاکستانی جاں بحقبارسلونا: (ویب ڈیسک) شمال مشرقی ہسپانوی شہر بارسلونا میں آتشزدگی کے نتیجے میں تین پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔
مزید پڑھ »
فیس میں 20 فیصد رعایت نہ دینے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا حکم - ایکسپریس اردووالدین فیس میں رعایت نہ دینے والے اسکولوں کے خلاف شکایت درج کروائیں، عدالت کا حکم
مزید پڑھ »
کراچی سمیت سندھ میں جمعہ سے اتوار کے دوران بارش کی پیش گوئی - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
کراچی سمیت سندھ بھر میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی - ایکسپریس اردوجمعہ کی شام سے اتوار کے دوران مزید مون سون کی ہوائیں سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ کے کراچی کے حوالے سے اہم احکاماتسپریم کورٹ کے کراچی کے حوالے سے اہم احکامات مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »