خیبر پختونخوا کے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم تنازع کے معاملے پر فریقین بیشتر نکات پر متفق ہیں اور آج معاہدے کا قوی امکان ہے۔
بنکرز اور اسلحہ کے خاتمے سے مکمل امن قائم ہوگا، سڑک کھولنے کے حوالے سے بھی خوشخبری ملے گی، صوبائی مشیر مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم تنازع کے معاملے پر فریقین بیشتر نکات پر متفق ہیں، آج معاہدے کا قوی امکان ہے۔ اپنے بیان میں صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ کوہاٹ میں گرینڈ جرگہ 2دن کے وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہوگا۔ جرگے نے ایک فریق کو مشاورت کے لیے 2دن کا وقت دیا تھا۔ آج دونوں فریقوں کے درمیان معاہدے کا قوی امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریق تقریباً تمام نکات پر متفق ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت تنازع کے پائیدار اور دیرپا حل کے لیے کوشاں ہے۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کوششوں سے ایک صدی سے زائد پرانا تنازع پائیدار حل کے قریب ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ بنکرز اور اسلحہ کے خاتمے سے علاقے میں مکمل امن قائم ہوگا۔ اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق علاقے کو اسلحہ سے پاک کیا جائے گا۔ معاہدے کے بعد سڑک کھولنے کے حوالے سے بھی خوشخبری ملے گی
کرم تنازع معاہدہ امن بنکرز اسلحہ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کرم تنازعہ کے حل کے لیے جرگہ میں اتفاق رائےکوہاٹ میں کرم تنازعہ کے حل کے لیے جرگہ میں دونوں فریقین کے درمیان اتفاق رائے ہو چکا ہے، صرف چند نکات پر مشاورت کے لیے دو دن کا وقفہ مانگا ہے۔
مزید پڑھ »
کرم امن معاہدے میں ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکانکرم امن معاہدے میں ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان ہے۔ عمائدین کو مسودے پر دستخط کرنے پر راضی کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
چیمپیئنز ٹرافی؛ شیڈول، لاجسٹک معاملات تاحال فائنل نہ ہوسکےٹورنامنٹ کے مستقبل سے متعلق فیصلہ آج بھی نہ ہونے کا قوی امکان ہے، ذرائع
مزید پڑھ »
کرم میں امن جرگہ، سڑکوں کھولنے پر دھڑا دھڑاکرم میں امن و امان کے قیام کے لئے گرینڈ جرگہ کوہاٹ میں جاری ہے جس میں فریقین کے درمیان سڑکوں اور راستوں کو کھلوانے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
مزید پڑھ »
کرم میں امن کیلئے گرینڈ جرگے میں فریقین کے درمیان معاہدے کو حتمی شکل دیدی گئیمجوزہ معاہدے کےمطابق دونوں فریقین بھاری ہتھیار حکومت کو دینےپر آمادہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع
مزید پڑھ »
خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کرم کے مسئلے کے حل کے لئے گرینڈ جرگے کے ذریعہ پرامن و پائیدار حل کرنے کی توقع خواتم کیخیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گرینڈ جرگے کے ذریعے کرم کے معاملے کا پرامن و پائیدار حل نکلنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھ »