امن معاہدے کے مطابق شر پسندوں کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائی کی جائے گی، سرکاری ذرائع
کرم میں قیام امن کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ،ا س دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد ہوئے ہیں جب کہ سامان رسد لے کر قافلہ آج پاڑا چنار کیلیے روانہ ہوگا۔سرکاری ذرائع کے مطابق بگن میں 19 سے 21 جنوری تک سول ایڈمنسٹریشن، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے مل کر سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔
سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران مقامی مشران اور عوام نے بھرپور تعاون کیا اور معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ یہ کامیابی علاقے میں دیرپا امن کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم میں فریقین کے دستخط شدہ امن معاہدے کے مطابق آئندہ بھی کسی واقعے کے نتیجے میں شر پسندوں کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشن میں تمام شر پسندوں کی مکمل صفائی پر کام شروع ہو چکا ہے۔کرم کے علاقے بگن میں مسجد کی تزئین و آرائش اور علاقے کی صفائی مہم کا آغاز عوام اور انتظامیہ کے باہمی تعاون کی علامت ہے۔ افواج پاکستان اور مقامی افراد کے درمیان بڑھتا ہوا اعتماد علاقے میں امن کے قیام کی ضمانت ہے۔ بگن میں اب تک جاری کامیاب آپریشن میں سول انتظامیہ، پولیس، سکیورٹی اداروں اور مقامی مشران کی شاندار ہم آہنگی کے ذریعے اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے حکام نے بتایا کہ عوامی تعاون سے بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ اب اگلے مرحلے میں علاقے میں رسد کے قافلے بحال کیے جائیں گے اور عوام کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔Jan 20, 2025 12:28 PMپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24 جنوری کو طلب، متعدد قوانین منظور کیے جائیں گےفپواسا سندھ کا اجلاس: تعلیمی سرگرمیوں کے بائیکاٹ کو جاری رکھنے کا فیصلہرشمیکا مندنا وہیل چیئر پر ائیرپورٹ پہنچ گئیں، مداح تشویش میں مبتلاحکومت چاہتی تو لاپتا افراد کا مسئلہ حل ہو چکا ہوتا، سپریم کورٹمیاں بیوی نے 200...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کرم میں قیام امن کے لیے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاریسرکاری ذرائع کے مطابق کرم میں 19 سے 21 جنوری تک سول ایڈمنسٹریشن، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے مل کر سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔ یہ آپریشن علاقے میں دیرپا امن کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
مزید پڑھ »
انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان سے اشیا برآمدIFAI گجرات کمپوزٹ نے انسانی اسمگلنگ کے ایک کاروبار میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے بڑی تعداد میں جعلی پاسپورٹس، ویزے، اور دیگر اشیاء برآمد کی ہیں۔
مزید پڑھ »
کرم میں دھڑکیاں دوڑ گئیں، ڈی سی حملے کے بعد کرفیو اور کلیئرنس آپریشن کی دھمکیپولیس کے مطابق 80 سے زائد ٹرکوں پر مشتمل قافلے کے گزرتے وقت مرکزی شاہراہ پر کرفیو نافذ کیا جائےگا۔ دوائیوں،سبزیوں ، آٹے اور دیگر اشیاء سے بھرے ٹرک تین روز سے ٹل میں کھڑے ہیں ، امدادی سامان کا قافلہ 4 جنوری کو کرم کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن بگن میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد قافلہ روانہ نہیں ہوسکا تھا۔ ضلع کرم میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جبکہ زخمی ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کی جگہ اشفاق خان کو ڈپٹی کمشنر کرم تعینات کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ 4 جنوری کو لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈی سی کرم سمیت سات افراد زخمی ہوگئے تھے، کرم کیلئے تین ماہ بعد کھانے پینے کا سامان لے جانے والا قافلہ روک دیا گیا تھا۔
مزید پڑھ »
ٹل سے کرم کیلیے اشیائے خور و نوش کا دوسرا قافلہ آج روانہ ہوگاخوراک و ادویات سمیت تمام بازار بند ، لاکھوں آبادی کے لیے 40 ٹرک سامان ناکافی ہے، قبائلی رہنما
مزید پڑھ »
کرم امن معاہدے کے تحت پہلا قافلہ کل روانہکرم میں امن کیلئے گرینڈ جرگے میں دستخط کے بعد پہلا قافلہ اشیاء اور سامان کے ساتھ کل صبح روانہ ہوگا۔
مزید پڑھ »
3 ماہ بعد ٹل پاراچنار شاہراہ آج کھلے گی، درجنوں ٹرکوں پر مشتمل پہلا قافلہ روانہ کیا جائیگا75 سے زائدبڑی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ سکیورٹی حصار میں کرم روانہ کیا جائےگا: بیرسٹر محمد علی سیف
مزید پڑھ »