کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 42 ہلاکتیں: ’مجھے لگا آج میں بچوں سمیت ماری جاؤں گی، فائرنگ ختم ہوئی تو ہر طرف لاشیں اور زخمی تھے‘

پاکستان خبریں خبریں

کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 42 ہلاکتیں: ’مجھے لگا آج میں بچوں سمیت ماری جاؤں گی، فائرنگ ختم ہوئی تو ہر طرف لاشیں اور زخمی تھے‘
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 90 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 39%
  • Publisher: 59%

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 42 افراد کی ہلاکت کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہے جبکہ لواحقین اور علاقہ عمائدین میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت جاری ہے کہ آیا ہلاک ہونے والوں کی تدفین کی جائے یا میتیں رکھ کر مطالبات پورے ہونے تک احتجاج کیا...

کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 42 ہلاکتیں: ’مجھے لگا آج میں بچوں سمیت ماری جاؤں گی، فائرنگ ختم ہوئی تو ہر طرف لاشیں اور زخمی تھے‘پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 42 افراد کی ہلاکت کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات کو یہ واقعہ لوئر کرم کے علاقے مندروی میں اُس وقت پیش آیا جب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی میں پشاور سے پاڑہ چنار جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر اُس سڑک پر حملہ کیا گیا جسے آمد و رفت کے لیےحال ہی میں کھولا گیا تھا۔ عینی شاہدین اور کرم پولیس کے مطابق ’قافلے پر تین مختلف علاقوں میں مورچے لگا کر فائرنگ کی گئی اور کم از کم 14 کلومیٹر کے علاقے میں قافلے پر فائرنگ ہوتی رہی۔‘عینی شاہد نصیر خان نے بتایا کہ قافلے میں شامل بچ جانے والی گاڑیاں جب ایک علاقے سے نکل کر دوسرے علاقے میں جاتیں تو پھر دوسرے علاقے میں ان پر فائرنگ کی جاتی تھی۔ یہ سلسلہ ان تین علاقوں تک جاری رہا تھا۔

سعیدہ بانو کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگا کہ آج میں بچوں سمیت ماری جاؤں گی۔ مگر قافلے کے درمیان میں گاڑیوں کو زیادہ نقصان نہیں ہوا۔ وہ گاڑیاں جو شروع اور آخر میں تھیں وہ براہ راست ٹارگٹ تھیں۔‘ انھوں نے بتایا کہ مندوری میں بنیادی صحت مرکز اہل سنت کا علاقہ ہے اور وہاں 30 کے لگ بھگ لاشیں اور ایک درجن کے قریب زخمی پہنچائے گئے۔ انھوں نے بتایا کہ ان زخمیوں اور لاشوں کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

ان سے جب پوچھا کہ گاڑیوں کا قافلہ کے سکیورٹی کس طرح کی جا رہی ہے تو انھوں نے بتایا کہ ماضی میں مسافر گاڑیوں کے ساتھ پولیس یا سکیورٹی فورسز کی گاڑیاں ساتھ چلتی تھیں لیکن اب پولیس اہلکار سڑک کے کنارے ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں۔خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پہلے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا گیا اور پھر مسافر قافلے کو دونوں اطراف سے نشانہ بنایا...

پاکستان کے نقشے پر کرم کو تلاش کریں تو آپ کو علم ہو گا کہ یہ ضلع تین اطرف سے افغانستان جبکہ ایک جانب پاکستان کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ اس کے جغرافیہ کی وجہ سے ہی کرم کو کسی زمانے میں ’پیرٹس بیک‘ یعنی ’طوطے کی چونچ‘ کہا جاتا تھا اور افغانستان میں سویت یونین کے خلاف جنگ کے دوران اس ضلع کی سٹریٹیجک اہمیت میں اسی وجہ سے اضافہ ہوا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 38 افراد جاں بحق، متعدد زخمیکرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 38 افراد جاں بحق، متعدد زخمیکرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق، 20 زخمی
مزید پڑھ »

کرم: مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 38 افراد جاں بحق، متعدد زخمیکرم: مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 38 افراد جاں بحق، متعدد زخمیضلع کرم میں پارا چنار سے پشاور جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر اوچت کے مقام پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، حکام
مزید پڑھ »

لاہور میں پولیس مقابلے میں چار ڈاکو ہلاک، ساتھی خاتون گرفتارلاہور میں پولیس مقابلے میں چار ڈاکو ہلاک، ساتھی خاتون گرفتارپولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو ڈاکوؤں نے کلاشن کوف سے فائرنگ کردی
مزید پڑھ »

لاہور میں پیسوں کے تنازع پر بھائی کی فائرنگ سے معمر خاتون جاں بحقلاہور میں پیسوں کے تنازع پر بھائی کی فائرنگ سے معمر خاتون جاں بحقفائرنگ کے واقعے میں چار شہری زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
مزید پڑھ »

خیرپور؛ عدالت میں پیشی پر آئے ملزمان پر فائرنگ، 3 جاں بحقخیرپور؛ عدالت میں پیشی پر آئے ملزمان پر فائرنگ، 3 جاں بحقخیرپور؛ عدالت میں پیشی پر آئے ملزمان پر فائرنگ، 3 جاں بحق
مزید پڑھ »

پاک آرمی کی ٹیم نے دیوسائی میں پھنسے ہوئے مسافروں کو ریسکیو کرلیاپاک آرمی کی ٹیم نے دیوسائی میں پھنسے ہوئے مسافروں کو ریسکیو کرلیامسافر دو گاڑیوں میں گلتری سے بذریعہ دیوسائی اسکردوجا رہے تھے کہ شدید برف باری کی وجہ سےدیوسائی میں پھنس گئے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-22 13:31:02